找回密码
 立即注册
搜索
查看: 504|回复: 0

ٹرمپ کو نوبیل انعام نہ ملنے پر نیتن یاہو کا بیان سامنے آگیا

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 15:49:26 | 显示全部楼层 |阅读模式
  

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امن کا نوبیل انعام نہ دیے جانے پر وائٹ ہاؤس کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔

نیتن یاہو نے گزشتہ روز ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبیل انعام ملنے کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) سے بنی امیج شیئر کی تھی، تاہم نوبیل کمیٹی کی جانب سے نوبیل انعام برائے امن 2025 وینزویلا کی ماریا کورینا مچاڈو  کے نام رہا۔   
ٹرمپ کو امن کا نوبیل انعام نہ دیے جانے پر وائٹ ہاؤس کی نوبیل کمیٹی پر تنقید

نوبیل کمیٹی کا کہنا ہے کہ امن نوبیل انعام وینزویلا کی جمہوریت نواز رہنما ماریا کورینا مچاڈو کے نام رہا۔    

اس حوالے سے  اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو نے نوبیل کمیٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امن کا نوبیل انعام ملنا چاہیے تھا۔

نیتن یاہو نے اپنے انگریزی زبان کے سرکاری ’’ایکس‘‘ اکاؤنٹ پر لکھا کہ ’’نوبیل کمیٹی امن کی بات کرتی ہے، لیکن صدر ڈونلڈ ٹرمپ امن کو حقیقت میں ممکن بناتے ہیں۔‘‘

نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ حقائق خود اپنی کہانی بیان کرتے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ اس اعزاز کے مستحق ہیں۔




گذشتہ روز نیتن یاہو کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر کے ساتھ تحریر تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبیل امن انعام دیا جائے، وہ اس کے مستحق ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس یہ انعام جاپانی تنظیم نیہون ہیدانکیو کو دیا گیا تھا، جبکہ 2023 میں ایرانی کارکن نرگس محمدی اور 2014 میں پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی کو یہ اعزاز حاصل ہوا تھا۔

نوبیل کمیٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ انعام ہمیشہ اُن ’’بہادر مرد و خواتین‘‘ کے نام رہا ہے جنہوں نے ظلم و جبر کے مقابلے میں آزادی کی امید کو زندہ رکھا۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-4 15:27 , Processed in 0.108156 second(s), 22 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表