找回密码
 立即注册
搜索
查看: 882|回复: 0

حیدرآباد میں پولیو مہم کے دوران قطرے پلانے کا جعلی اندراج 5، ویکسینیٹر نوکری سے فارغ

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 15:49:58 | 显示全部楼层 |阅读模式
  —فائل فوٹو

حیدرآباد میں پولیو مہم کے دوران قطرے پلانے کے جعلی اندراج کرنے اورسنگین لاہرواہی پر محکمہ صحت کے 5 ویکسی نیٹر نوکری سے فارغ کر دیے گئے۔

ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین نے جیو نیوز کو بتایا کہ پولیو متاثرہ بچی کے انتقال پر کی جانے والی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ 18 اگست کو پریٹ آباد کی رہائشی 8 ماہ کی بچی کی طبعیت خراب ہوئی تھی۔ بچی کو چار دن بعد اسپتال لایا گیا اور 25 اگست کو لیے گئے نمونے میں پولیو وائرس کا انکشاف ہوا جبکہ 28 اگست کو بچی کا انتقال ہو گیا۔

انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر میں 5000 ارکان پر مشتمل انسداد پولیو مہم کا عملہ ہے۔ ضلع میں بڑھتے ہوئے پولیو وائرس کی تحقیقات کی گئی تو 3، 3 ارکان پر مشتمل 70 ٹیموں کا کام غیرتسلی بخش رہا جس پر انہیں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق 2024 میں 2 جبکہ رواں سال میں ضلع بھر میں پولیو کا ایک کیس سامنے آیا ہے۔

گزشتہ مہم کے دوران 4 لاکھ بچوں کو انسداد پولیو مہم کے قطرے پلانے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-4 18:42 , Processed in 0.158984 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表