找回密码
 立即注册
搜索
查看: 355|回复: 0

سہیل آفریدی پیر کو نئے قائدِ ایوان منتخب ہوں گے، سلمان اکرم راجا

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 15:50:28 | 显示全部楼层 |阅读模式
  سلمان اکرم راجا نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کا استعفیٰ گورنر کو موصول ہو گیا ہے، گورنر نے استعفیٰ موصول ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ فائل فوٹو  

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا  کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس پیر کو ہوگا، قائد ایوان کا انتخاب ہوگا، سہیل آفریدی نئے قائدِ ایوان ہوں گے۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ گورنر کو موصول ہو گیا ہے، گورنر نے استعفیٰ موصول ہونے کی تصدیق کر دی ہے، آرٹیکل 130 شق 8 کے تحت وزیرِ اعلیٰ استعفیٰ دے تو منظوری ضروری نہیں ہوتی، وزیرِ اعلیٰ گورنر کے ماتحت نہیں کہ گورنر استعفے کی منظوری دیں۔   
خیبر پختونخوا کے نامزد وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کون ہیں؟

سہیل آفریدی کافی عرصے تک انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے پی کے صدر رہے، وہ موجودہ حکومت میں وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی کمیونی کیشن اینڈ ورکس رہے۔   

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ یہ صوبہ نئے جذبے کے ساتھ آگے بڑھے گا، سہیل آفریدی نہایت پُرعزم نوجوان ہیں، وہ قبائلی علاقے سے پہلے وزیرِ اعلیٰ ہوں گے، ان کی قیادت میں صوبہ ترقی کرے گا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ کوئی بھی پارٹی یا حکومت تبدیلی لا سکتی ہے، یہ ایک جمہوری اور پارلیمانی سیاسی عمل ہے، وزیرِاعلیٰ کی کابینہ میں نئے چہرے شامل ہوں گے، وزیرِ اعلیٰ سے حلف لینا گورنر کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم دعا کرتے ہیں کہ اس صوبے میں خونریزی ختم ہو، ہم دہشت گردوں کے لیے کوئی نرم گوشہ نہیں رکھتے۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-4 17:58 , Processed in 0.146569 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表