找回密码
 立即注册
搜索
查看: 844|回复: 0

گاندھی کو باپو کہنا پوری قوم کی توہین ہے، بھارتی اداکار کے الفاظ پر شدید ہنگامہ

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 15:50:34 | 显示全部楼层 |阅读模式
  

تیلگو سنیما (ٹولی ووڈ) کے اداکار سری کانت اینگر کے مہاتما گاندھی سے متعلق توہین آمیز تبصرہ کرنے پر بھارتی آگ بگولہ ہوگئے۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اداکار سری کانت اینگر تنازع میں گھر گئے ہیں، ویڈیو میں ان کا کہنا تھا کہ “گاندھی کو باپو کہنا پوری قوم کی توہین ہے۔“

بھارتی اداکار کی جانب سے گاندھی سے متعلق نازیبا الفاظ بھی کہے گئے، جس کے بعد بھارت میں عوامی سطح پر شدید ردعمل سامنے آیا۔

سیاست دانوں، سماجی تنظیموں اور گاندھی کے پیروکاروں نے اداکار کے بیانات کو “انتہائی غیر شائستہ اور قابلِ مذمت“ قرار دیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملے پر فوری کارروائی کرے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ویڈیو سامنے آنے کے بعد  اب تک نہ تو سری کانت اینگر اور نہ ہی اُن کے نمائندوں نے کوئی باضابطہ وضاحت یا معافی جاری کی ہے، جبکہ حکام کی جانب سے کسی قانونی کارروائی کی تصدیق تاحال نہیں کی گئی۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-4 17:58 , Processed in 0.148789 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表