امریکی سینٹ کام کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر—فائل فوٹو
امریکی سینٹکام کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر کا کہنا ہے کہ غزہ میں کوئی امریکی فوجی داخل نہیں ہو گا۔
یہ بات انہوں نے غزہ کے دورے کے بعد جاری کیے گئے بیان میں کہی ہے۔
ہم نے غزہ میں جنگ ختم کردی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہم نے غزہ میں جنگ ختم کر دی ہے۔
امریکی سینٹکام کے سربراہ نے کہا ہے کہ غزہ امن منصوبے کی نگرانی کے لیے روانہ ہونے والے 200 فوجیوں میں امریکی فوجی شامل نہیں ہوں گے۔
سینٹ کام کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر نے یہ بھی کہا ہے کہ میرے غزہ کے دورے کا مقصد یہ سمجھنا تھا کہ سینٹکام کی زیرِ قیادت سول ملٹری کوآرڈینیشن سینٹر کا قیام کیسے کیا جائے۔