خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس پیر کی صبح 10 بجے طلب کرلیا گیا، وزیر اعلیٰ کا انتخاب اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔
خیبر پختونخوا اسمبلی میں وزیر اعلیٰ کے انتخاب کا طریقہ کار جاری کردیا گیا، سیکریٹری صوبائی اسمبلی کا کہنا ہے کہ امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی کل دن 3 بجے تک جمع کروائے جا سکیں گے۔
پی ٹی آئی کی جے یو آئی سے نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب میں حمایت کی درخواست
جے یو آئی رہنما نے کہا کہ نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب سے متعلق مرکزی قیادت کو پی ٹی آئی کا پیغام پہنچائیں گے، مرکزی قیادت پی ٹی آئی کے پیغام سے متعلق فیصلہ کرے گی۔
سیکریٹری صوبائی اسمبلی کا کہنا ہے کہ کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال 12 اکتوبر کو شام 4 بجے تک ہوگی، اسپیکر اسمبلی امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد حتمی فہرست جاری کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کےلیے ووٹنگ 13 اکتوبر کو ہوگی۔
چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے انتخاب میں اگر آئینی پیچیدگی آئی تو عدالت اسے حل کرے گی۔