找回密码
 立即注册
搜索
查看: 764|回复: 0

پاک افغان بارڈر پر افغانستان کی طرف سے بِلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کا بھرپور جواب

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 15:50:51 | 显示全部楼层 |阅读模式
  فائل فوٹو  

پاک افغان بارڈر پر افغانستان کی طرف سے بِلا اشتعال فائرنگ کی گئی، پاک فوج  کی جانب سے  بھرپور جواب دیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان فورسز نے پاک افغان بارڈر پر انگور اڈا، باجوڑ اور کرم کے مقامات پر بِلا اشتعال فائرنگ کی، افغان فورسز نے پاک افغان بارڈر پر دیر، چترال اور بارام چاہ کے مقامات پر بھی بِلا اشتعال فائرنگ کی۔   
پاکستان کا بھارت افغان مشترکہ اعلامیے کے نکات پر تحفظات کا اظہار

پاکستان نے بھارت اور افغانستان کے مشترکہ اعلامیے کے نکات پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔   

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا مقصد خوارج کی تشکیلوں کو بارڈر پار کروانا بھی تھا، پاک فوج کی چوکس پوسٹوں کی جانب سے بھرپور اور شدید جواب دیا جا رہا ہے۔

پاک فوج نے فوری شدید رد عمل دیتے ہوئے متعدد افغانی پوسٹوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، پاکستان کی بروقت کارروائی سے افغانستان کی متعدد بارڈر پوسٹیں تباہ، درجنوں افغان فوجی اور خوارج ہلاک ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان متعدد لاشیں اور پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہوگئے، افغانستان کی جانب سے جارحیت اُس وقت کی جا رہی ہے جب افغان وزیر خارجہ بھارت کے دورے پر ہیں۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-4 16:22 , Processed in 0.146210 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表