找回密码
 立即注册
搜索
查看: 156|回复: 0

پروسٹیٹ کینسر کا علاج، جوبائیڈن کی ریڈی ایشن تھراپی کا آغاز

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 15:51:09 | 显示全部楼层 |阅读模式
  
فائل فوٹو

امریکا کے سابق صدر جوبائیڈن نے پروسٹیٹ کینسر کے پھیلنے کے بعد ریڈی ایشن تھراپی کا نیا مرحلہ شروع کر دیا ہے۔  

ڈاکٹرز کے مطابق بائیڈن کے کینسر کے خلیے ہڈیوں تک پھیل چکے ہیں، جس کے بعد اُن کے علاج کا نیا مرحلہ شروع کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق 82 سالہ جوبائیڈن کو ریڈی ایشن تھراپی کے ساتھ ساتھ ہارمونل ٹریٹمنٹ بھی دی جا رہی ہے تاکہ بیماری کی رفتار کو سست اور اس پر قابو پایا جا سکے، علاج کا یہ سلسلہ پانچ ہفتوں تک جاری رہے گا۔

ڈاکٹرز کے مطابق بائیڈن کو رواں سال 16 مئی 2025ء کو باقاعدہ طور پر پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص ہوئی تھی، جب اُن کے معمول کے طبی معائنے کے دوران پروسٹیٹ میں ایک گلٹی (nodule) پائی گئی تھی۔   
سابق امریکی صدر جوبائیڈن کو کینسر کی تشخیص

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جوبائیڈن اور انکے اہل خانہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔   

ماہرین کے مطابق پروسٹیٹ کینسر مردوں میں پائے جانے والے سب سے عام کینسرز میں سے ایک ہے اور یہ دنیا بھر میں مردوں کو متاثر کرنے والا دوسرا بڑا کینسر سمجھا جاتا ہے۔

امریکن کینسر سوسائٹی کے مطابق ہر 100 میں سے تقریباً 13 مرد اپنی زندگی میں پروسٹیٹ کینسر کا شکار ہوتے ہیں، جب کہ 65 سال سے زائد عمر کے مردوں میں اس بیماری کے کیسز سب سے زیادہ رپورٹ ہوتے ہیں۔

یاد رہے کہ حال ہی میں بائیڈن نے جِلد کے کینسر (Skin Cancer) کے علاج کے لیے سرجری بھی کروائی تھی۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-4 17:59 , Processed in 0.148039 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表