找回密码
 立即注册
搜索
查看: 169|回复: 0

بابر اعظم دنیا کے بہترین کھلاڑی ہیں، اُن کی وکٹ سب سے قیمتی ہے: ایڈن مارکرم

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 15:51:11 | 显示全部楼层 |阅读模式
  
فائل فوٹوز

جنوبی افریقہ کے کپتان ایڈن مارکرم نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بابر اعظم کی وکٹ حاصل کرنا اُن کی ٹیم کے لیے سب سے اہم ہدف ہوگا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پری میچ پریس کانفرنس کے دوران مارکرم نے بابر اعظم کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم کسی تعارف کے محتاج نہیں، اُن کی وکٹ ہمیشہ سب سے اہم ہوتی ہے، وہ عالمی معیار کے بلے باز ہیں۔

جنوبی افریقی کپتان نے مزید کہا کہ پاکستان کی پچز اسپنرز کے لیے سازگار ہیں اور اُن کی ٹیم نے اس چیلنج کے لیے بھرپور تیاری کی ہے۔

مارکرم کا کہنا تھا کہ ہم نے یہاں کی کنڈیشنز کے مطابق اسپن بولنگ پر خصوصی کام کیا ہے، ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے گزشتہ سیزن میں ہماری ٹیم کی کارکردگی اچھی رہی تھی اور ہم نئے سیزن میں اسی تسلسل کو برقرار رکھنے کے خواہاں ہیں۔   
لاہور ٹیسٹ: جنوبی افریقہ کیخلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری

قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ ہوم کنڈیشنز کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔   

انہوں نے ٹیمبا باووما کی غیر موجودگی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ لیڈر ہیں، ہم اُن کی کمی ضرور محسوس کریں گے۔

دوسری جانب پاکستان کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ اُن کی ٹیم ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں کامیاب آغاز کرنے کے لیے پُرعزم ہے، ہم کوشش کریں گے کہ چیمپئن شپ کا آغاز اچھے انداز میں کریں، اس مرتبہ پی سی بی نے ریڈ بال کرکٹ پر بہت کام کیا ہے، تربیتی کیمپس لگائے گئے اور کھلاڑیوں کو کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کا موقع بھی دیا گیا۔

شان مسعود نے جنوبی افریقہ کی ٹیم کو چیمپئن سائیڈ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ٹیم پوری توانائی سے میدان میں اترے گی، ٹیسٹ میچ جیتنے کے لیے 20 وکٹیں لینا ضروری ہوتا ہے، ہم اپنی بہترین کوشش کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہوم سیریز ہمیشہ اہم کردار ادا کرتی ہے اور ٹیم اپنی کنڈیشنز سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کرے گی، گزشتہ چیمپئن شپ کے نتائج مثالی نہیں تھے لیکن ہم نے اُن سے سیکھا ہے، اب بہتر آغاز کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر پچ بہت فلیٹ ہو اور دونوں ٹیمیں 600 رنز بنا لیں تو میچ کا کوئی فائدہ نہیں، کبھی کبھار اچھی جیت کے لیے ذاتی ریکارڈز قربان کرنے پڑتے ہیں۔

شان مسعود نے بتایا کہ ٹیم کی تشکیل میں ریورس سوئنگ کے عنصر کو بھی مدنظر رکھا گیا ہے تاکہ ہوم کنڈیشنز سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھایا جا سکے۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-4 18:37 , Processed in 0.160235 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表