یوکرین کے صدر زیلنسکی نے کہا ہے کہ امریکی صدر یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے ویسا ہی کردار ادا کریں جیسا انہوں نے غزہ کے معاملے میں دکھایا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کے صدر زیلنسکی کا امریکی صدر سے ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے۔
ٹیلی فونک گفتگو کے دوران یوکرین کے صدر نے امریکی صدر سے کہا کہ اگر کسی ایک خطے میں امن کے قیام کے لیے اگر وہ غزہ کے مسئلے پر معاہدہ کراسکتے ہیں تو یوکرین کے مسئلے پر بھی ایسا ہوسکتا ہے۔
زیلنسکی امن کیلئے تیار نہیں، انہیں واپس بھیج دیا، ٹرمپ
یوکرین کے صدر زیلنسکی امن کیلئے تیار نہیں، یوکرینی صدر کو واپس بھیج کر ڈونلڈ ٹرمپ کا سوشل میڈیا پر بیان سامنے آگیا۔
یوکرین کے صدر کا کہنا ہے کہ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بتایا ہے کہ روس ہمارے توانائی کے مراکز پر حملے کر رہا ہے۔
ٹیلی فونک گفتگو کے دوران یوکرین کے سربراہ نے امریکی صدر سے ٹام ہاک کروز میزائیل کی فراہمی کا مطالبہ کیا تاکہ جنگ میں وہ روس کے اندر دور تک حملے کرسکیں۔
زیلنسکی نے کہا کہ امریکی صدر کی جانب سے ملنے والی حمایت پر ہم ان کے شکر گزار ہیں۔