找回密码
 立即注册
搜索
查看: 474|回复: 0

ایمن خان نے شادی کے بعد کام کیوں چھوڑ دیا؟ منیب بٹ نے بتادیا

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 15:51:24 | 显示全部楼层 |阅读模式
  
— فائل فوٹو

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکارہ ایمن منیب اسکرین سے دور کیوں ہیں، اس کی وجہ ان کے شوہر و اداکار منیب بٹ نے بتادی۔

حال ہی میں اداکار نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے نجی زندگی کے حوالے سے کھل کر بات کی۔

دورانِ انٹرویو انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایمن جتنی خود مختار ہے، میں ذبردستی اس سے کوئی کام نہیں کروا سکتا جب تک اس کی اپنی مرضی شامل نہ ہو، اور یہ ہمارے دین میں بھی نہیں ہے کہ اپنی بیوی پر اپنی مرضی تھوپیں۔








انہوں نے کہا کہ ہمارا کام باقی کام سے الگ ہے، کیونکہ جب ہمارے پروجیکٹ پر کام چل رہا ہوتا ہے تو 50 سے 60 دن بےحد مصروف رہتے ہیں، 10 سے 12 گھنٹے شوٹ ہوتا ہے، پھر اپنے آپ پر بھی توجہ دینی ہوتی ہے ایسے میں بچے نظر انداز ہو جاتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ میرا ماننا ہے کہ بچوں پر ہم خود توجہ دیں، گھریلو ملازمہ سے ان کی تربیت کے کام نہ لیں کیونکہ آج ہم جو انویسٹ کریں گے کل وہی ہمیں ریٹرن ملے گا۔ میں نے کئی ایسے کیسز دیکھے ہیں جہاں بچے بڑے ہونے کے بعد ماں باپ کو وقت نہیں دیتے، خرچہ تو اُٹھا لیں گے لیکن ان کے ساتھ بیٹھنے کا وقت نہیں ہوگا۔








ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2 بیٹیوں کے بعد ہر ماں باپ کی طرح میری بھی خواہش تھی کہ میرا بیٹا ہو لیکن بیٹی ہوئی اور اس پر مجھے کوئی شکایت نہیں ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ جن سالوں میں بیٹیاں پیدا ہوئیں، وہ سال میری زندگی کے سب سے بہترین سال رہے۔ اللّٰہ نے بیٹی سے نوازا اس پر بھی میں شکر گزار ہوں کیونکہ بیٹیاں اپنے نصیب خود لکھوا کے آتی ہیں، میں نے ان کے نصیب سے اپنی قسمت بدلتے دیکھی ہے۔








انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر بیٹا ہوتا تو شاید اس کے اتنے نخرے نہ اُٹھاتا جتنے بیٹیوں کے اُٹھاتا ہوں کیونکہ بیٹے کو یہ سکھانا ہوتا ہے کہ اسے مستقبل میں زمانے کی سختیاں برداشت کرنی ہے، اس کا کام بیٹیوں کے مقابلے میں زیادہ محنت طلب ہوگا۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-4 17:58 , Processed in 0.163024 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表