找回密码
 立即注册
搜索
查看: 103|回复: 0

پاک فوج کی گولہ باری سے افغان طالبان کی اشرف سر پوسٹ مکمل تباہ

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 15:51:32 | 显示全部楼层 |阅读模式
  

افغان طالبان کی جانب سے جارحیت پر پاکستانی افواج نے بھاری ہتھیاروں سے مؤثر اور منہ توڑ جواب دیا ہے، پاک فوج کی جانب سے افغان اشرف سر پوسٹ پر بھاری توپ خانے کی مدد سے گولہ باری کی گئی ہے۔

پاک فوج کی گولہ باری سے افغان طالبان کی اشرف سر پوسٹ مکمل طور پر تباہ ہو گئی، جبکہ افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔

افغان طالبان اور بھارت کے حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے حملے بعد پاک فوج  نے بھرپور جوابی کارروائی  کرتے ہوئے 200 سے زائد طالبان اور ان کے حمایتی دہشت گرد ہلاک کر دیے، بڑی تعداد میں دہشت گرد زخمی بھی ہوئے۔   
پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 200 سے زائد طالبان و وابستہ دہشتگرد ہلاک، 30 پوسٹوں پر قبضہ کیا گیا: آئی ایس پی آر

افغان طالبان اور بھارت کی سرپرستی میں فتنہ الخوارج نے حملہ 11 اور 12 اکتوبر کی درمیانی شب کیا،   

آئی ایس پی آر کے مطابق جھڑپوں میں 23 بہادر جوانوں نے جامِ شہادت نوش کیا، 29 سپاہی زخمی ہوئے۔

11 اور 12 اکتوبر کی درمیانی شب یہ حملہ سرحدی علاقوں میں عدم استحکام پیدا کر کے دہشت گردی کے اہداف کی تکمیل کے لیے کیا گیا۔

حقِ دفاع کے تحت پاک فوج نے سرحدی پٹی پر مؤثر اور فیصلہ کن ردِعمل دیا اور حملہ پسپا کر دیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مسلح افواج نے افغان علاقے میں موجود طالبان کے کیمپوں اور پوسٹوں پر فائرنگ کی، دہشت گردی کی منصوبہ بندی میں استعمال ہونے والے متعدد تربیتی کیمپس کو تباہ کیا گیا۔

پاکستان نے سرحد پار دشمن کی 21 پوزیشنز پر بھی وقتی قبضہ کیا۔

افغان طالبان کی جانب سے یہ سنگین اشتعال انگیزی طالبان کے وزیرِ خارجہ کے دورۂ بھارت کے دوران کی گئی۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-4 18:36 , Processed in 0.152843 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表