找回密码
 立即注册
搜索
查看: 803|回复: 0

دانانیر مبین پھر ریڈ کارپٹ پر لڑکھڑا گئیں، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 15:52:18 | 显示全部楼层 |阅读模式
  تصاویر:سوشل میڈیا

’پاوری گرل‘ سے مشہور پاکستان کی سوشل میڈیا اسٹار و اداکارہ دانانیر مبین ایوارڈز کے ریڈ کارپٹ پر پھر لڑکھڑا گئیں۔

دانانیر مبین ایک بار پھر ایوارڈ شو کے ریڈ کارپٹ پر پیش آنے والی ایک دلچسپ صورتحال کے باعث خبروں میں ہیں، انہوں نے ’پاوری ہو رہی ہے‘ ویڈیو سے شہرت حاصل کی تھی، اب کئی مقبول ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، ان کے ڈرامہ ’میم سے محبت‘ نے خاص طور پر ناظرین سے خوب داد سمیٹی اور اب وہ اپنے فلمی ڈیبیو کی تیاری کر رہی ہیں۔

اس وقت دانانیر مبین امریکہ کے شہر ہیوسٹن میں موجود ہیں، جہاں انہوں نے  ایوارڈز تقریب میں شرکت کی۔ ریڈ کارپٹ پر واک کے دوران وہ اچانک لڑکھڑا گئیں اور گرنے سے بال بال بچ گئیں، انہوں نے فوراً توازن بحال کر کے خود کو سنبھال لیا۔

دانانیر نے تقریب میں ہلکے نیلے رنگ کا خوبصورت سلکی اور چمکدار گاؤن پہنا ہوا تھا، جو ان کے قد کے لحاظ سے کچھ بڑا معلوم ہو رہا تھا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ پچھلے سال لندن میں ہونے والے ایوارڈز کے دوران بھی گرتے گرتے بچ گئیں تھیں، جہاں اداکار خُوشحال خان نے آ کر ان کی مدد کی تھی اور ان کو سہارا دیا تھا۔

یہ واقعہ اس وقت سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر رہا ہے، صارفین نے اس بار بھی ان کے ریڈ کارپٹ واقعے پر ملے جلے ردِعمل کا اظہار کیا، ایک صارف نے لکھا کہ یہ فیشن ڈیزاسٹر ہے! جب قد چھوٹا ہو تو اوور سائز گاؤن اور ہائی ہیلز کیوں پہنتی ہیں؟   
دنانیر اور احد رضا میر ایک ساتھ، آخر معاملہ کیا ہے؟

سوشل میڈیا پر ایک وائرل ویڈیو سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ دنانیر مبین اور معروف اداکار احد رضا میر کی شادی سے متعلق ایک بار پھر قیاس آرائیاں ہونے لگیں۔   

ایک اور نے کہا کہ تم بہت پیاری ہو مگر خدارا ایسے بڑے سائز کے لباس سے پرہیز کرو، ایک صارف نے طنزیہ انداز میں تبصرہ کیا کہ ہر سال ایک ہی کہانی کیوں دہرا رہی ہو؟ کبھی لباس بدلو یا پھر اسکرپٹ!

ایک اور نے لکھا پچھلی بار خُشحال نے بچا لیا تھا، اس بار کوئی نہیں آیا۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-4 19:46 , Processed in 0.118548 second(s), 22 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表