找回密码
 立即注册
搜索
查看: 236|回复: 0

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اسرائیل کا دورہ، نیتن یاہو نے استقبال کیا

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 15:52:37 | 显示全部楼层 |阅读模式
  تصاویر:سوشل میڈیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیل پہنچ گئے، وہ اسرائیلی پارلیمنٹ (کنیسٹ) سے خطاب بھی کریں گے۔

صدر ٹرمپ کا ایئر فورس ون طیارہ تل ابیب میں لینڈ ہوا، جہاں ان کا استقبال اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو نے کیا، جس کے بعد صدر ٹرمپ نیتن یاہو کے ہمراہ اسرائیلی پارلیمنٹ پہنچ گئے۔

ٹرمپ اسرائیلی کنیسٹ سے خطاب کریں گے، جہاں ان کا بھرپور استقبال کیا جائے گا اور وہ حماس کی قید سے رہا ہونے والے اسرائیلی یرغمالیوں کو خوش آمدید بھی کہیں گے۔

اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ نے تصدیق کی کہ ٹرمپ کو اسرائیل کا اعلیٰ ترین شہری اعزاز بھی رواں سال کے آخر میں دیا جائے گا۔

امریکی صدر ٹرمپ نے اسرائیل روانہ ہونے سے قبل طیارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ غزہ کا دورہ کرنے پر فخر محسوس کروں گا، غزہ ریویرا کے بارے میں نہیں جانتا پہلے لوگوں کی دیکھ بھال کرنا ہوگا، ہر ایک فرد امن کا حصہ بننا چاہتا ہے۔

اسرائیل کے دورے کے بعد صدر ٹرمپ مصر روانہ ہوں گے، جہاں وہ مصری صدر عبدالفتح السیسی کے ہمراہ غزہ امن کانفرنس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔

یہ اجلاس شرم الشیخ میں منعقد ہوگا، جس میں عالمی امن اور مشرقِ وسطیٰ میں استحکام پر گفتگو کی جائے گی۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-4 19:47 , Processed in 0.108963 second(s), 22 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表