找回密码
 立即注册
搜索
查看: 61|回复: 0

غزہ امن منصوبہ مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن کی جانب اہم قدم ہے: وزیراعظم شہباز شریف

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 15:52:43 | 显示全部楼层 |阅读模式
  —فائل فوٹو

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ غزہ امن منصوبہ مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن کی جانب اہم قدم ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تاریخی’غزہ امن منصوبے‘ کی دستخطی تقریب میں آج صبح شرم الشیخ پہنچا ہوں، ہم شریک میزبانوں صدر السیسی اور صدر ٹرمپ کے شکر گزار ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ یہ لمحہ صدر ٹرمپ کی غیر معمولی قیادت اور اُن کے عزمِ صمیم کے بغیر ممکن نہیں تھا، امن کے حصول کے لیے ٹرمپ کی یکسو جدوجہد نے خونریزی اور تباہی کا خاتمہ ممکن بنایا۔   
غزہ امن معاہدے پر دستخط کی تقریب، ٹرمپ، شہباز شریف سمیت عالمی رہنما شریک ہونگے

اسلام آباد غزہ امن معاہدے پر دستخط کی تقریباآج...   

انہوں نے کہا کہ آج کی تقریب ایک نسل کُش باب کے اختتام کی علامت ہے، ایسا باب جس کے دوبارہ کھلنے سے عالمی برادری کو ہر قیمت پر روکنا ہو گا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بہادر اور ثابت قدم فلسطینی عوام ایک آزاد فلسطین کے حقدار ہیں، وہی فلسطین جو 1967ء کی سرحدوں کے مطابق ہو، جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔

واضح رہے کہ وزیرِاعظم شہباز شریف مصر کے شہر شرم الشیخ پہنچ گئے ہیں۔ شرم الشیخ ایئر پورٹ پر مصر کے وزیر ڈاکٹر اشرف صبحیی نے ان کا استقبال کیا۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-4 21:38 , Processed in 0.155903 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表