مِس امریکا کا تاج آڈی ایکرٹ کے سر سج گیا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-26/1523038_2562885_Audrey-Eckert-from-Nebraska-Miss-USA_updates.jpgمس امریکا آڈی ایکرٹ —تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
امریکی ریاست نیواڈا میں منعقد ہوئے مس امریکا کے مقابلے کا تاج ریاست نبراسکا کی آڈی ایکرٹ کے سر سجا دیا گیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق مس امریکا کے 74 ویں ایڈیشن کے لیے 50 حسیناؤں کے درمیان ہونے والے مقابلے میں 22 سالہ آڈی ایکرٹ کامیاب ہوگئیں۔
آڈی ایکرٹ پیشے کے اعتبار سے ایک مقامی کمپنی میں سوشل میڈیا اور مارکیٹنگ کوآرڈینیٹر ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-09-22/1512559_093502_updates.jpg
مس امریکا کا ٹائٹل جیتنے والی ماڈل کے میک اپ کا مذاق بن گیا
کیسی ڈونیگن نے 7 ستمبر کو فلوریڈا کے شہر اورلینڈ میں ہونے والے مس امریکا کے مقابلے میں مس امریکا 2025 کا تاج اپنے سر پر سجایا، مگر ان کی جیت کے فوراً بعد سوشل میڈیا پر ان کے میک اپ کو لے کر تنقید شروع ہوگئی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
آڈی ایکرٹ کا بطور مِس امریکا انتخاب مِس یو ایس اے کے انتظامی امور میں تبدیلیوں کے بعد ایک نیا آغاز سمجھا جارہا ہے، اس سے قبل مِس امریکا کا ٹائٹل کئی بار تنازعات کا شکار ہوچکا ہے مثال کے طور پر 2023ء میں ریاست یوٹاہ سے منتخب ہونے والی نویئلا فوگٹ نے بطور مِس امریکا استعفیٰ دے دیا تھا۔
موجودہ مِس امریکا آڈی ایکرٹ کو ایک جانے پہچانے چہرے کے طور پر دیکھا جارہا ہے، وہ ہسکر چیر لیڈ اسکواڈ کا بھی حصہ رہی ہیں اور ان کا شمار ڈیجیٹل سیفٹی کے حق میں آواز اٹھانے والوں میں ہوتا ہے۔
آڈی ایکرٹ اگلے ماہ 21 نومبر کو تھائی لینڈ میں ہونے والے مِس یونیورس کے مقابلے میں امریکا کی نمائندگی کریں گی۔
页:
[1]