اسرائیل کی جنگ بندی کی خلاف ورزی، تازہ حملوں میں 24 بچوں سمیت 104 فلسطینیی شہید
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-29/1523900_1552092_News9_updates.jpgفوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیارواں ماہ مصر میں ہونے والے غزہ امن معاہدے پر دستخط کے باوجود اسرائیل جنگ بندی کی متعدد بار خلاف ورزی کر چکا ہے۔
اسرائیل کی جانب سے گزشتہ رات سے جاری فضائی حملوں میں 24 بچوں سمیت 104 فلسطینیی شہید ہو چکے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اسرئیلی فوجی ہلاکت پر اسرائیل نے جوابی کارروائی کی تاہم جنگ بندی خطرے میں نہیں ہے، اگر حماس نے درست رویہ اختیار نہ کیا تو ہم اسے ختم کر دیں گے۔
دوسری جانب حماس نے رفح میں اسرائیلی فوج پر حملے کا الزام مسترد کرتے ہوئے خبر دار کیا ہے کہ اسرائیلی یرغمالی کی لاش کی حوالگی مؤخر کر دیں گے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-28/1523662_113301_updates.jpg
نیتن یاہو کے حکم کے بعد اسرائیلی طیاروں نے غزہ پر دوبارہ حملے شروع کر دیے
اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایک بار پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسرائیلی فوج کو غزہ میں فوری حملے کرنے کا حکم دیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر اسرائیلی جارحیت میں اضافہ ہوا تو اس سے لاشوں کی تلاش، کھدائی اور بازیابی کے کاموں میں رکاوٹ پیدا ہوگی جس کے نتیجے میں غزہ میں موجود باقی 13 یرغمالیوں کی لاشوں کی بازیابی میں تاخیر ہو سکتی ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے جنوبی رفح میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد فوج کو طاقتور جوابی حملوں کا حکم دیا تھا۔
页:
[1]