找回密码
 立即注册
搜索
查看: 235|回复: 0

ڈاکٹروں کی حاضری یقینی بنانے کیلئے اسپتالوں میں اے آئی کیمرے نصب کیے ہیں، وزیر صحت بلوچستان

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 15:53:12 | 显示全部楼层 |阅读模式
  بلوچستان کے وزیر صحت بخت محمد کاکڑ(ویڈیو گریب)۔  

بلوچستان کے وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے کہا ہے کہ صوبے میں ڈاکٹروں کی حاضری یقینی بنانے کے لیے اسپتالوں میں اے آئی کیمرے نصب کیے ہیں، بیرون ممالک میں بیٹھ کر تنخواہیں وصول کرنے والے ڈاکٹروں کی فہرست تیار کرلی ہے۔

کوئٹہ میں گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت کا مزید کہنا تھا کہ 2011 سے بیرون ممالک بیٹھ کر تنخواہیں لینے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔  سالوں سے غیر حاضر ڈاکٹروں سے تنخواہوں کی ریکوری بھی کی جائے گی۔   

بخت محمد کاکڑ کا مزید کہنا تھا کہ ملازمت سے غیر حاضر ڈاکٹروں کو برخاست کیا جائے گا، کئی ڈاکٹرز 10 یا 12 سالوں سے انٹرنیشنل اداروں میں ڈیپیوٹیشن پر ہیں۔  

انھوں نے کہا ڈیپیوٹیشن پر تعینات ڈاکٹروں کو واپس اسپتالوں میں تعینات کریں گے، ادویات کی قلت یا ڈاکٹروں کی غیرحاضری کی شکایات ہیلپ لائن پردرج کی جاسکتی ہیں۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-4 19:50 , Processed in 0.107489 second(s), 22 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表