找回密码
 立即注册
搜索
查看: 976|回复: 0

یرغمالیوں کی 736 دن بعد رہائی پر اسرائیلی پھٹ پڑے

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 15:53:27 | 显示全部楼层 |阅读模式
  فوٹو: اسرائیلی میڈیا  

اسرائیلی قیدیوں کی 736 دن بعد رہائی پر عوام کا غصہ پھٹ پڑا، تل ابیب اور یروشلم میں جمع ہونے والے سیکڑوں اسرائیلیوں نے سوال اٹھا دیے۔

اسرائیلی شہریوں نے سوال کیا کہ یہ سب اتنی دیر سے کیوں ہوا؟ معاہدہ پہلے ہوجاتا تو زیادہ قیدی زندہ ہوتے اور ہزاروں فلسطینیوں کی جانیں بچائی جاسکتی تھیں۔  

نیتن یاہو کے ذکر پر نعروں اور احتجاج کا طوفان کھڑا ہوگیا، ٹرمپ کے ایلچیوں اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کُشنر کو عوامی ناراضی کا سامنا کرنا پڑا، قیدیوں کی تاخیر سے رہائی پر نیتن یاہو پر شدید تنقید کی گئی۔   
فلسطینی قیدیوں کی رہائی پر جذباتی مناظر، شاندار استقبال کیا گیا

معاہدے کے تحت حماس نے 20 اسرائیلی یرغمالی رہا کیے ہیں ، 28 یرغمالیوں کی لاشیں بھی آج ہی اسرائیل کے سپرد کی جائیں گی۔   

خیال رہے کہ غزہ امن منصوبے کے تحت اسرائیلی یرغمالیوں اور فلسطینی قیدیوں کا تبادلہ ہوگیا۔

غزہ سے حماس نے تمام 20 اسرائیلی یرغمالی رہا کر دیے، ریڈ کراس کے حوالے کیے گئے یرغمالی اسرائیل پہنچ گئے، غزہ سے 28 یرغمالیوں کی لاشوں کو بھی آج اسرائیل کےحوالے کیا جائے گا۔

یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے اسرائیلی جیلوں سے  رہا ہونیوالے فلسطینیوں کی 38 بسیں غزہ پہنچ گئیں، 1 ہزار 716 فلسطینی قیدی رہائی کے بعد نصر اسپتال پہنچیں گے جب کہ عمر قید پانے والے فلسطینی قیدی مغربی کنارے، مقبوضہ بیت المقدس پہنچ رہے ہیں۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنر ل انتونیو گوتیرس نے غزہ سے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کا خیر مقدم کرتے ہوئے تمام فریقوں پر زور دیا ہے کہ وہ اس پیش رفت پر آگے بڑھیں اور جنگ بندی کے تحت اپنے وعدوں پر عمل کریں۔

گوتریس نے جاری بیان میں کہا کہ اسرائیلی یرغمالی اپنی آزادی واپس حاصل کر چکے ہیں اور جلد ہی اپنے پیاروں سے دوبارہ مل جائیں گے۔

انہوں نےغزہ میں ہلاک ہونےوالے یرغمالیوں کی لاشوں کی حوالگی کا بھی مطالبہ کیا۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-4 20:57 , Processed in 0.153470 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表