找回密码
 立即注册
搜索
查看: 578|回复: 0

افغان حکومت دھمکی بھی دیتی ہے، مذاکرات کی بات بھی کرتی ہے، خواجہ آصف

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 15:53:31 | 显示全部楼层 |阅读模式
  فائل فوٹو۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغان حکومت دھمکی بھی دیتی ہے اور مذاکرات کی بات بھی کرتی ہے، تو پھر دھمکی پر پہلے عمل کرلے اس کے بعد مذاکرات بھی کرلیں۔

جیو نیوز کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اگر کسی ملک سے حملہ ہوتا ہے تو جواب کا حق مل جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

  • مزید کسی اشتعال انگیزی کا بھرپور اور دوٹوک جواب دیا جائے گا: ترجمان دفترِ خارجہ  
  • پاک فوج کی اہم کامیابی، خارجی سہولت کار عصمت اللّٰہ کرار کیمپ مکمل تباہ  
  • اگر افغانی سمجھنے کو تیار نہیں تو سخت جواب دیا جائے: پاکستانی شہری  




وزیر دفاع نے کہا کہ ہم نے شہری آبادی کو نشانہ نہیں بنایا، ان کی پناہ گاہوں کو تباہ کیا، افغانستان کی سرزمین مختلف دہشتگرد گروہوں کی پناہ گاہ بنی ہوئی ہے، اس صورتحال میں افغان وزیر خارجہ امیر متقی پر کون یقین کرے گا؟

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ سرحدوں کی حفاظت کی ذمہ داری وفاق کی ہے، صوبوں کی نہیں۔ کے پی حکومت سرحدوں کی حفاظت میں ساتھ ہوگی تو یہ کارآمد ہوگا، افغان مہاجرین کا انخلا وفاقی معاملہ ہے اور اسے وفاق طے کرے گا۔  

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ جن کے پاس دستاویزات نہیں انکے لیے ہمارا یہ اختیار ہے کہ ان کو واپس بھجوائیں۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-4 20:57 , Processed in 0.150789 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表