找回密码
 立即注册
搜索
查看: 272|回复: 0

’مجھے استعمال کر کے چھوڑ دیا گیا‘، ثروت گیلانی کا ہمایوں سعید کی ٹیم پر الزام

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 15:53:40 | 显示全部楼层 |阅读模式
  
فائل فوٹوز

پاکستانی ٹی وی اور فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثروت گیلانی نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں فلم ’جوانی پھر نہیں آنی‘ کی ٹیم، خاص طور پر ہمایوں سعید اور ان کی پروڈکشن ٹیم کے رویے پر کھل کر بات  کرتے ہوئے اسے تنقید کا نشانہ بنایا۔  

ثروت گیلانی متعدد مشہور ڈراموں میں اپنی شاندار اداکاری سے ناظرین کو متاثر کر چکی ہیں، انہوں نے فلم ’جوانی پھر نہیں آنی‘ اور اس کے سیکوئل میں بھی یادگار کردار ادا کیا۔

ایک یوٹیوب شو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کل میں جوانی پھر نہیں آنی 3 سے بھاگ رہی ہوں، ندیم بیگ بہت پیارے انسان ہیں اور میں ہمایوں سعید اور احمد علی بٹ سمیت اُس ٹیم کو پسند کرتی ہوں، لیکن میں دوبارہ گُل کا کردار نہیں کرنا چاہتی، اگر آپ 6 سال بعد دوبارہ کسی ٹیم کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں تو تعلقات بہتر رکھنے چاہئیں، مگر ان لوگوں نے ایسا نہیں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلم ’جوانی پھر نہیں آنی 2‘ کی پروموشنز کے دوران ٹیم نے میرے ساتھ انتہائی غیرپیشہ ورانہ اور نامناسب رویہ اختیار کیا، وہ لوگ لندن جا رہے تھے، میں نے خود اپنی بکنگ کر لی تھی، مگر انہوں نے جواب دیا نہ تصدیق کی اور بالکل نظرانداز کر دیا، مجھے لگا کہ انہوں نے میرا استعمال کیا اور کام ختم ہوتے ہی ایک طرف کر دیا۔‘   
نادیہ خان محلے کی عورت بن کر نہ چیخیں، وقار سے بات کریں: ثروت گیلانی

انہوں نے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنے ہی فنکاروں کو نیچا دکھا کر کیا ثابت کر رہی ہیں؟    

ثروت گیلانی کا کہنا تھا کہ ’میں تیسرے حصے میں کام کرنے سے صاف انکار کر چکی ہوں کیونکہ ٹیم نے پہلے بھی میرے کردار کو کاٹ دیا تھا، پہلی فلم کے دوسرے اسپیل سے بھی میرا حصہ کاٹ دیا گیا تھا اور یہی کام دوسری فلم میں بھی ہوا، اگر آپ ایک اداکار کو اس کا حق نہیں دیتے تو یہ سراسر ناانصافی ہے، میں اپنی عزتِ نفس پر سمجھوتہ نہیں کر سکتی، ایک بار کوئی مجھے بے وقوف بنا سکتا ہے، ہر بار نہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ اگرچہ میں ندیم بیگ اور ہمایوں سعید دونوں سے محبت اور احترام رکھتی ہوں، مگر اب اپنے وقار اور خودداری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گی۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-4 18:55 , Processed in 0.157560 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表