找回密码
 立即注册
搜索
查看: 935|回复: 0

امید ہے رواں ہفتے آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول ایگریمنٹ طے پاجا ئے گا: وزیرِ خزانہ

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 15:54:21 | 显示全部楼层 |阅读模式
  
وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب—فائل فوٹو

وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 1.2 ارب ڈالرز کے اسٹاف لیول معاہدے کا امکان ہے، امید ہے رواں ہفتے آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول ایگریمنٹ طے پاجا ئے گا۔

وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں کہا ہے کہ آئی ایم ایف مشن کے ساتھ تعمیری مذاکرات جاری ہیں، فالو اپ بات چیت مثبت سمت میں ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ 7 ارب ڈالرز کے توسیعی فنڈ، 1.4 ارب ڈالرز ریزیلینس فنڈ کے جائزے پر اتفاق متوقع ہے، آئی ایم ایف پروگرام نے پاکستان کی 370 ارب ڈالرز معیشت کو سہارا دیا۔   
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی امریکی معاون وزیر خزانہ سے ملاقات

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر سلیمان الجاسر سے بھی ملاقات کی۔   

وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مہنگائی، کرنسی ریٹ میں کمی اور مالی بحران کے بعد استحکام کی جانب پیش رفت ہے، پاکستان پہلا گرین پانڈا بانڈ رواں سال کے اختتام سے قبل جاری کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں کم از کم 1 ارب ڈالرز کا بانڈ اگلے سال متوقع ہے، یورو، ڈالر یا سکوک تمام آپشنز کھلے ہیں، حکومت کا نجکاری پروگرام آئندہ مالی سال میں تیزی سے آگے بڑھے گا۔

وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پی آئی اے اور 3 بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی فروخت پر پیش رفت ہوئی ہے، قومی ایئر لائن کے لیے اہل سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں اضافہ ہوا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ یورپ اور برطانیہ کی پروازوں کی بحالی سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش ہے، قومی ایئرلائن کی نج کاری دو دہائیوں بعد پہلی بڑی فروخت ہو گی، 5 گروپوں نے قومی ایئر لائن کی نجکاری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-4 20:57 , Processed in 0.107411 second(s), 22 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表