找回密码
 立即注册
搜索
查看: 165|回复: 0

چین اور پاکستان ہر موسم کے اسٹریٹیجک شراکت دار ہیں، چینی وزارت خارجہ

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 15:54:24 | 显示全部楼层 |阅读模式
  چینی وزارت خارجہ۔فوٹو: فائل

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے چین اور پاکستان ہر موسم کے اسٹریٹیجک شراکت دار ہیں، دونوں ممالک کے درمیان آہنی دوستی وقت کی کڑی آزمائشوں پر پوری اتری ہے۔

بیجنگ سے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ دونوں ممالک نے باہمی مفادات سے متعلق اہم امور پراعلیٰ سطح کا اسٹریٹیجک اعتماد اور قریبی رابطہ قائم رکھا، دونوں ممالک پاکستان اور امریکا کے درمیان مائننگ تعاون پر رابطے میں ہیں۔  

انھوں نے کہا کہ پاکستان نے یقین دلایا کہ اس کے امریکا سے تعلقات چین کے مفادات یا باہمی تعاون کو نقصان نہیں پہنچائیں گے۔  

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستانی قیادت نے امریکی رہنماؤں کو جو نمونے دکھائے وہ مقامی طور پر خریدے گئے قیمتی پتھروں کے تھے۔ اس سے متعلق آنے والی خبریں غلط معلومات پر مبنی ہیں یا پھر من گھڑت ہیں، یہ خبریں چین اور پاکستان کے درمیان دوری پیدا کرنے کی کوشش ہے۔  

چینی ترجمان نے کہا چین کے حالیہ ریئر ارتھ ایکسپورٹ کنٹرول اقدامات کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں۔ چینی حکومت کی طرف سے اپنے برآمدی کنٹرول کے نظام کو قوانین اور ضوابط کے مطابق بہتر کرنے کا اقدام ہے۔  

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اس کا مقصد عالمی امن اور علاقائی استحکام کا بہتر طور پر دفاع کرنا اور عدم پھیلاؤ اور دیگر بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کرنا ہے۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-4 20:58 , Processed in 0.109632 second(s), 22 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表