找回密码
 立即注册
搜索
查看: 769|回复: 0

دنیا کے خطرناک ترین افریقی مینڈک کی دشمن سے محفوظ رہنے کی منفرد صلاحیت

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 15:54:50 | 显示全部楼层 |阅读模式
  

بالوں والا یا وولورائن مینڈک اپنی ہڈیوں کو توڑ کر انہیں نوکیلے پنجوں میں تبدیل کرکے اپنے دشمنوں سے محفوظ رہنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ بالوں والا افریقی  مینڈک وسطی افریقہ کے ملکوں میں پایا جاتا ہے۔

اسکے پاس یہ عجیب و غریب اور خود کو بچانے والی صلاحیت ہوتی ہے اور ایسا وہ خطرہ محسوس ہونے پر کرتا ہے اور اپنی انگلیوں کی ہڈیوں کو توڑ کر انہیں ہڈیوں کے پنجوں میں بدل لیتا ہے، جو اس کی جلد کو چیر کر باہر نکل آتے ہیں۔

مینڈک کی یہ قسم قدرت کی عجیب و غریب مخلوقات میں سے ایک ہے۔ نر مینڈکوں کے جسم اور پچھلی ٹانگوں پر باریک بالوں جیسے جلد پر دھاگے اگے ہوئے ہوں، جو ایک منفرد صلاحیت ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہےکہ یہ صلاحیت دراصل خشکی اور پانی دونوں جگہوں پر رہنے والے اس جانور کو زیادہ آکسیجن جذب کرنے میں مدد دیتی ہے۔   
برطانیہ میں جراسک دور کی منفرد سمندری مخلوق دریافت

برطانیہ کے جراسک ساحل پر پائے جانے والے ایک ڈھانچے کی شناخت ایکتھیوسور کی ایک نئی نسل کے طور پر کی گئی ہے جو کہ قدیم زمانے کا سمندر میں رینگنے والا جانور ہے جو کبھی سمندروں پر راج کرتا تھا۔    

اس کے جسم پر موجود یہ بال دراصل شریانیں رکھتے ہیں اور خیال کیا جاتا ہے کہ ان کا مقصد پانی میں انڈوں کی نگرانی کے دوران آکسیجن جذب کرنے کے لیے سطح میں اضافہ کرنا ہے، لیکن یہ بالوں والے مینڈک کے بارے میں سب سے عجیب بات نہیں ہے۔

بلکہ ان میں موجود ایک غیر معمولی خود کار دفاعی نظام بھی ہوتا ہے جس میں وہ اپنی انگلیوں کی ہڈیوں کو توڑ کر تیز ناخنوں میں تبدیل کر لیتے ہیں، جو ان کی جلد کو چیر کر باہر نکل آتے ہیں۔

1900 کی دہائی کے اوائل میں جب سائنسدانوں نے پہلی بار دیکھا کہ ان بالوں والے مینڈکوں کے پنجے ہوتے ہیں جو کہ خشکی اور پانی میں رہنے والے جانور میں ایک نہایت نایاب خصوصیت ہے۔ لیکن 2000 کی دہائی کے اوائل تک یہ معلوم نہیں ہو سکا تھا کہ یہ پنجے دراصل کیراٹن سے نہیں بلکہ یہ بگڑی ہوئی ہڈیوں سے بنے ہوتے ہیں۔   
ناپید ہوئے پرندے کے دنیا کے سب سے مہنگے ’پر‘ کی نیلامی

ناپید ہو چکے پرندے ہوئیا (Huia) کا ایک نایاب اور انتہائی اچھی طرح سے محفوظ کیا گیا پر 46 ہزار نیوزی لینڈ ڈالرز یعنی 28 ہزار 365 امریکی ڈالرز میں نیلام ہوا ہے اور یوں یہ باضابطہ طور پر دنیا کا سب سے مہنگا پر بن گیا۔   

وسطی افریقی ملک کیمرون میں شکاری ان مینڈکوں کے تیز ہتھیاروں سے بخوبی واقف تھے اور وہ انہیں محفوظ طریقے سے پکڑنے کے لیے نیزے یا تلوار استعمال کرتے تھے۔  

2008 میں شائع شدہ ایک تحقیقی مقالے میں بتایا گیا کہ ان مینڈکوں کے پنجے شکاریوں کو ایسے گہرے گھاؤ لگا سکتے ہیں جن سے اندر سے ہڈی تک نظر آنے لگتی ہے۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-4 22:43 , Processed in 0.174438 second(s), 22 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表