找回密码
 立即注册
搜索
查看: 961|回复: 0

کیا پھلوں اور سبزیوں کو کھانے سے پہلے دھونا ضروری ہے؟

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 15:55:08 | 显示全部楼层 |阅读模式
  فائل فوٹوز

اگر آپ بازار سے ایک سیب یا کوئی اور پھل خرید کر فوراً کھانے لگتے ہیں تو رک جائیں، پھلوں اور سبزیوں کو کھانے سے پہلے لازمی دھونا چاہیے۔

ماہرین کے مطابق تازہ پھلوں اور سبزیوں کو بغیر دھوئے کھانے سے مختلف امراض، جراثیم، انفیکشن اور معدے کے مسائل کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

پھلوں اور سبزیوں کو دھونا کیوں ضروری ہے؟

1۔ جراثیم:

پھلوں اور سبزیوں پر ای کولی (E.coli)، سالمونیلا اور دیگر نقصان دہ بیکٹیریا موجود ہوسکتے ہیں، یہ عام طور پر آلودہ مٹی یا پانی سے ان کی سطح پر چپک جاتے ہیں، مارکیٹ یا ٹرانسپورٹ کے دوران بھی یہ جراثیم ان میں منتقل ہوسکتے ہیں۔

2۔ کیمیکلز:

کیڑے مار ادویات اور دیگر کیمیائی اسپرے کے ذرات پھلوں اور سبزیوں کی جلد پر باقی رہ جاتے ہیں، جو صحت کے لیے نقصان دہ ہیں۔

3۔ گرد و غبار:

مارکیٹ، کھیت یا ٹرانسپورٹ کے دوران ان پر گرد جم جاتی ہے جس میں مضر ذرات اور کیڑے شامل ہوسکتے ہیں۔

اگرچہ دھونے سے ان تمام آلودگیوں کا سو فیصد خاتمہ ممکن نہیں، لیکن بیماریوں کا خطرہ نمایاں طور پر کم ہوجاتا ہے۔

پھلوں اور سبزیوں کو صحیح طریقے سے کیسے دھوئیں؟

ہاتھ دھوئیں:

سب سے پہلے اپنے ہاتھوں کو صابن اور صاف پانی سے اچھی طرح دھوئیں تاکہ جراثیم منتقل نہ ہوں۔

10 سے 20 سیکنڈز تک دھوئیں:

پھلوں اور سبزیوں کو بہتے ہوئے پانی کے نیچے کم از کم 10 سے 20 سیکنڈ تک رگڑ کر دھوئیں۔

خراب حصے الگ کریں:

جن حصوں پر دھبے یا گلنے کے آثار ہوں، انہیں کاٹ کر الگ کر دیں۔

صاف بورڈ استعمال کریں:

دھونے کے بعد کاٹنے کے لیے ہمیشہ صاف اور خشک کٹنگ بورڈ استعمال کریں تاکہ دوبارہ آلودگی نہ ہو۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پھلوں اور سبزیوں کو کھانے سے قبل بہتے پانی میں دھونا ایک چھوٹی سی عادت ہے جو آپ کو بڑی بیماریوں سے محفوظ رکھ سکتی ہے۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-4 21:52 , Processed in 0.161080 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表