找回密码
 立即注册
搜索
查看: 92|回复: 0

دبئی کی فنانشل کورٹ کا بھارتی بزنس مین بی آر شیٹی پر 16 کروڑ 87 لاکھ درہم کا جرمانہ

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 15:55:17 | 显示全部楼层 |阅读模式
  
— فائل فوٹو

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی کی معاشی امور سے متعلق عدالت دبئی انٹرنیشنل فنانشل سینٹر (DIFC) کورٹ نے بھارتی کاروباری شخصیت بی آر شیٹی کو 16 کروڑ 87 لاکھ درہم ادائیگی کا حکم دے دیا۔

دبئی انٹرنیشنل فنانشل سینٹر (DIFC) کورٹ کے جسٹس اینڈریو موران نے کہا کہ بی آر شیٹی کی گواہی’جھوٹ کا ناقابل یقین سلسلہ اور متضاد دعوؤں‘ پر مشتمل تھی۔

عدالت کے مطابق شیٹی نے 2018ء میں 50 ملین ڈالرز کے قرض کے لیے ذاتی ضمانت پر حلف کے دوران جھوٹ بولا، عدالت نے بھارتی بزنس مین بی آر شیٹی کے خلاف شواہد کو’ناقابلِ تردید‘ قرار دیتے ہوئے بینک آف انڈیا کو ڈی آئی ایف سی برانچ کو 16 کروڑ 87 لاکھ درہم ادائیگی کا حکم دیا ہے۔

عدالت نے تمام دستاویزی شواہد اور تصاویر کی روشنی میں فیصلہ سنایا، جس میں بی آر شیٹی کے دستخط کی تصدیق بھی شامل تھی۔

عدالت نے قرض کی مکمل ادائیگی تک 9 فیصد سالانہ سود بھی عائد کیا جس کے مطابق بھارتی کاروباری شخصیت بی آر شیٹی کو روزانہ تقریباً 11 ہزار 341 ڈالرز سود ادا کرنا ہوگا۔

بی آر شیٹی نے 1975ء میں متحدہ عرب امارات میں ہیلتھ کیئر سسٹم قائم کیا تھا جو متحدہ عرب امارات کی سب سے بڑی پرائیویٹ ہیلتھ کیئر کمپنی بن گئی۔

تاہم 2019ء میں کمپنی کے 4.4 ارب ڈالرز کے غیر ظاہر شدہ قرض کے انکشاف کے بعد کمپنی دیوالیہ ہو گئی اور بی آر شیٹی نے عہدے سے استعفیٰ دے کر بھارت فرار ہو گئے۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-4 21:52 , Processed in 0.150623 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表