找回密码
 立即注册
搜索
查看: 416|回复: 0

53 سال تک خود کو نابینا ظاہر کرکے لاکھوں ڈالر وصول کرنے والا پکڑا گیا

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 15:55:51 | 显示全部楼层 |阅读模式
  

اٹلی میں ایک 70 سالہ معمر شخص پر الزام ہے کہ اس نے 50 سال سے زیادہ عرصے تک خود کو مکمل نابینا ظاہر کرکے اس دوران ایک ملین یورو (1.16 ملین امریکی ڈالرز) کے مساوی رقم بطور معذوری الاؤنس وصول کیا۔

اطالوی شہر ویسینزا کے رہائشی اس شخص نے خود کو 53 سال تک مکمل نابینا ظاہر کر کے ایک ملین یورو سے زیادہ کی مراعات ناجائز طور پر وصول کیں۔ جس سے ایک بار پھر اٹلی میں سبسڈی اور معذوری کی ادائیگیوں کے تصدیقی نظام کی خامیاں سامنے آئی ہیں۔  

یہ شخص جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا، اس نے دوران کام ایک واقعہ کے بعد خود کو نابینا ظاہر کرکے معذوری الاؤنس وصول کرنا شروع کیا۔ تاہم جب ویسینزا صوبے کے محکمہ فنانس کی پولیس کمانڈ نے کراس چیک کیا تو انھیں کچھ گڑ بڑ نظر آئی۔

یہ بھی پڑھیے

  • پہلی بیوی چھوڑ کر چلی گئی، شوہر ہیلی کاپٹر میں دوسری دلہن گھر لے آیا  
  • امریکی شہری کا لمبی ترین داڑھی کا نیا عالمی ریکارڈ  
  • بھارت: 20 روپے میں 6 کے بجائے 4 گول گپے کیوں دیے، خاتون نے سڑک پر دھرنا دے دیا  




جس کے بعد انھوں نے اس کا تعاقب اور ویڈیو ریکارڈ کرنا شروع کیا، اس طرح موصوف کی دھوکا دہی ظاہر ہوئی کیونکہ یہ خطرناک آلات سے باغبانی کرتے اور بڑی توجہ سے مارکیٹ میں اشیا خریدنے سے قبل اسے خوب اچھی طرح چیک کرتے ہوئے نظر آئے۔  

اس کے علاوہ بھی ان کے خلاف کافی ثبوت جمع ہوئے جن میں یہ مختلف ادائیگیاں بنا کسی کی مدد کے کرتے رہے اور انکی ویڈیو ریکارڈنگ ہوتی رہیں۔  

جس کے بعد ویسینزا کے پراسیکیوٹر آفس نے ان کے خلاف فراڈ کا کیس داخل کرتے ہوئے ان کا معذوری الاؤنس فوری طور پر روک دیا اور اب ان سے ٹیکس اور دیگر وصولیاں کی جائیں گی۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-5 00:26 , Processed in 0.137749 second(s), 22 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表