找回密码
 立即注册
搜索
查看: 489|回复: 0

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی صدر آصف زرداری سے ملاقات

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 15:56:01 | 显示全部楼层 |阅读模式
  وزیرِ اعظم شہباز شریف کی صدرِ مملکت آصف زرداری سے ملاقات—فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی صدرِ مملکت آصف زرداری سے ایوانِ صدر میں ملاقات ہوئی ہے۔

ترجمان ایوانِ صدر کے مطابق ملاقات میں نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار، وزیرِ داخلہ محسن نقوی، وفاقی وزیر احسن اقبال، رانا ثناء اللّٰہ، رانا تنویر حسین، اعظم نذیر تارڑ، سلیم مانڈوی والا، شیری رحمٰن اور نیر حسین بخاری بھی شریک ہوئے۔

ملاقات کے دوران قومی اہمیت، موجودہ سیاسی اور سیکیورٹی صورتِ حال سے متعلق امور، پاکستان کے اسٹرٹیجک معاشی مفادات کو متاثر کرنے والی حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔   
صدر زرداری سے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ملاقات

وزیرِ اعظم شہباز شریف وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایوانِ صدر پہنچ گئے۔   

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے صدرِ مملکت آصف زرداری کو حالیہ دورۂ مصر اور ملائیشیا، غزہ میں امن کی کوششوں اور عالمی رہنماؤں سے ملاقات سے آگاہ کیا۔

صدرِ مملکت اور وزیرِ اعظم کی ون آن ون ملاقات میں اہم قومی ترجیحات، حکومتی پالیسیوں کی مجموعی سمت پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر صدرِ مملکت آصف زرداری اور وزیرِ اعظم شہباز شریف نے قومی اہمیت کے امور پر سیاسی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-5 00:26 , Processed in 0.108328 second(s), 22 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表