找回密码
 立即注册
搜索
查看: 791|回复: 0

کولمبیا کا غزہ کی مدد کیلئے سونا دینے کا اعلان

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 15:56:20 | 显示全部楼层 |阅读模式
  

کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو نے اسرائیل حماس امن معاہدے پر دستخط کے بعد غزہ کی تعمیر نو میں مدد کے لیے ضبط شدہ سونا بھیجنے کا حکم دیا ہے۔

ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں صدر پیٹرو نے اعلان کیا کہ اسپیشل ایسٹس سوسائٹی جو غیر قانونی ذرائع سے حاصل ہونے والی جائیداد اور املاک کی نگرانی کرتی ہے ’منشیات فروشوں سے ضبط شدہ سونا‘ بھیجے گی تاکہ غزہ کے تنازعے میں زخمی بچوں کے علاج معالجے کے لیے مالی مدد فراہم کی جا سکے۔

اپنی پوسٹ میں پیٹرو نے یہ بھی اعلان کیا کہ کولمبیا اقوامِ متحدہ میں ایک قرارداد پیش کرے گا تاکہ غزہ کی تعمیرِ نو کے لیے ایک عالمی فوج تشکیل دی جا سکے۔

کولمبیا اس سے قبل بھی فلسطینی بچوں کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مدد پیش کر چکا ہے۔

کولمبیا کے صدر طویل عرصے سے فلسطینی مقصد کے پرجوش حامی رہے ہیں، وہ تنازع کے خاتمے کے حامی ہیں اور اسرائیل کی فوجی کارروائیوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی عوامی طور پر مذمت کرتے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اقوامِ متحدہ بھی کہہ چکا ہے کہ غزہ کی تعمیرِ نو پر 70 ارب امریکی ڈالر لاگت آئے گی، جن میں سے 20 ارب ڈالر تین سال کے اندر سرمایہ کاری کے طور پر خرچ کیے جانے ضروری ہیں۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-4 22:44 , Processed in 0.167736 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表