找回密码
 立即注册
搜索
查看: 791|回复: 0

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلے نریندر مودی کی تعریف کی، بعد میں طنزیہ مذاق کا نشانہ بنا ڈالا

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 15:56:33 | 显示全部楼层 |阅读模式
  
---فائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں وزیرِ اعظم نریندر مودی کی تعریف کرتے ہوئے پہلے اِنہیں ایک ’عظیم انسان‘ قرار دیا اور بعدازاں اِن پر طنزیہ جملہ کَس دیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں ایک تقریب کے دوران نریندر مودی کی تعریف کے ساتھ ساتھ ایک غیرمعمولی طنزیہ تبصرہ بھی کیا جس نے بھارتی سیاسی حلقوں میں ہلچل مچادی ہے۔

ٹرمپ نے پہلے کہا، ’مودی ایک عظیم انسان ہے، وہ مجھے پسند کرتا ہے،‘ پھر فوراً کہا، ’میں نہیں چاہتا کہ آپ لفظ ’پسند‘ کو کسی اور معنی میں لیں، میں اِن کی سیاسی ساکھ کو تباہ نہیں کرنا چاہتا۔‘

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ’وہ مجھ سے محبت کرتے ہیں مگر میں اِن کا کیریئر خراب نہیں کرنا چاہتا۔‘

صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ مودی نے اِنہیں یقین دلایا کہ بھارت جَلد ہی روس سے تیل کی خریداری بند کردے گا،  وہ فوراً ایسا نہیں کر سکتے، یہ ایک عمل ہے مگر یہ عمل جَلد مکمل ہو جائے گا۔   
بھارت نے روس سے تیل نہ خریدنے کی یقین دہانی کرائی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

وزیراعظم شہباز شریف نے مجھے کہا کہ آپ نے لاکھوں زندگیاں بچائی ہیں: امریکی صدر   

ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اِن کی رائے کے مطابق اگر بھارت روس سے تیل نہیں خریدے گا تو یوکرین جنگ کے حل کی راہ آسان ہو جائے گی۔

ٹرمپ نے یہ بھی اشارہ دیا ہے کہ روس یوکرین جنگ کے ختم ہونے کے بعد اِن کے بھارت سے تعلقات دوبارہ معمول پر آ سکتے ہیں۔

دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان سے متعلق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی سے کوئی تردید یا تصدیق سامنے نہیں آئی ہے، مودی حکومت نے اس معاملے پر خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-5 00:25 , Processed in 0.120064 second(s), 22 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表