找回密码
 立即注册
搜索
查看: 403|回复: 0

بھارت: سرجن نے ڈاکٹر بیوی کو غلط انجیکشن لگا کر قتل کردیا، شوہر 6 ماہ بعد گرفتار

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 15:56:39 | 显示全部楼层 |阅读模式
  
فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارتی شہر بنگلورو کے ایک سرجن ڈاکٹر نے اپنی ڈاکٹر بیوی کو جان لیوا انجیکشن لگا کر قتل کر دیا جسے چھ ماہ کی تحقیقات کے بعد پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ رواں سال 21 اپریل کو بنگلورو شہر میں پیش آیا تھا جہاں جنرل سرجن، ڈاکٹر مہندرا ریڈی نے اپنی اہلیہ، ماہرِ امراضِ جِلد ڈاکٹر کرُتھیکا ریڈی کو اِن کے گھر پر بے ہوشی کی دوا پروپوفول (Propofol) کی زیادہ مقدار دے کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔  

بعدازاں مہندرا خود ہی اپنی اہلیہ کو قریبی اسپتال لے گیا جہاں ڈاکٹروں نے اِسے مردہ قرار دیا۔   
بھارت: شوہر نے بیوی کو قتل کرکے فیس بک لائیو پر اعتراف کر لیا

قتل کے فوراً بعد ملزم آئزک نے فیس بک لائیو پر دو منٹ کی ویڈیو میں جرم کا اعتراف کیا اور شالنی پر بداعتمادی، زیورات کے غلط استعمال اور سیاسی سرگرمیوں میں بڑھتی شمولیت کے الزامات عائد کیے۔   

بھارتی میڈیا کے مطابق ابتدائی طور پر اس معاملے کو قدرتی یا حادثاتی موت سمجھا گیا تاہم پولیس نے شواہد جمع کرتے ہوئے جائے وقوعہ سے کینولا سیٹ، انجیکشن ٹیوب اور دیگر طبی آلات برآمد  کیے جنہیں فرانزک معائنے کے لیے بھیجا گیا۔

فرانزک رپورٹ میں مقتولہ کے جسم میں پروپوفول کی موجودگی کی تصدیق ہوئی جس سے واضح ہوگیا کہ اِن کی موت انجیکشن کے ذریعے دی گئی دوا کی زیادتی سے ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رپورٹ کے سامنے آنے کے بعد مقتولہ کے والد نے 13 اکتوبر کو باقاعدہ طور پر اپنے دماد کے خلاف شکایت درج کروائی جس پر پولیس نے 14 اکتوبر کو ملزم کو ساحلی شہر منی پال سے گرفتار کر لیا۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-5 00:24 , Processed in 0.150464 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表