找回密码
 立即注册
搜索
查看: 74|回复: 0

میرے گھر والے ایک ہی علیزے کو برداشت کر سکتے تھے اس لیے میری کوئی بہن نہیں: علیزے شاہ

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 15:57:06 | 显示全部楼层 |阅读模式
  
— فائل فوٹو

بطور چائلڈ آرٹسٹ اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والی پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے شاہ ابھرتی ہوئی چائلڈ اسٹار نازیبہ زینب کے ساتھ موازنے پر بھڑک اُٹھیں۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے ایک بار پھر باڈی شیمنگ کرنے والوں اور ساتھی فنکاروں سے موازنے پر اپنے غصے کا اظہار کیا۔

انہوں نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میرے گھر والوں کو پتہ تھا کہ وہ ایک ہی علیزے کو برداشت کر سکتے ہیں تو میں صرف ایک ہی تھی، میری کوئی بہن نہیں ہے۔








ان کا کہنا ہے کہ مجھے برا اس چیز کا لگ رہا ہے کہ کہ بہت باصلاحیت اور خوبصورت نئے آنے والوں کا مسلسل مشہور شخصیات سے موازنہ کیا جا رہا ہے، ان کی اپنی شناخت اور ٹیلنٹ ہے تو کیوں ان کا موازنہ دوسروں سے کیا جائے؟

اداکارہ نے کہا کہ مجھے اپنا وقت یاد آتا ہے جب میں انڈسٹری میں آئی تھی تو میرا موازنہ بھی معروف شخصیات سے کیا جاتا تھا، اور مجھے یہ برا لگتا تھا، کیونکہ میں اپنی پہچان بنانے آئی تھی، اس لیے نئے آنے والے فنکاروں کا کسی دوسرے سے موازنہ بند کیا جائے اور ان کی انفرادی پہچان کو قبول کیا جائے۔

علیزے شاہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں تو لوگوں کو اتنی بری لگتی ہوں تو پھر یہ لوگ ہر دوسرے دن میرے بارے میں کیوں باتیں کرتے ہیں۔ میرا موازنہ کسی بھی دوسرے شخص سے کرنا بند کریں اس کی کیا ضرورت ہے؟ ہاں میں خود سے محبت کرتی ہوں، اس لیے آپ بھی دوسروں سے نہیں اپنے آپ سے محبت کریں اپنے بارے میں سوچیں، آپ کو بھی کسی پلاسٹک سرجری کی ضرورت پیش نہیں آئے گی آپ بھی میری طرح خوبصورت ہوجائیں گے۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-5 00:23 , Processed in 0.149735 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表