找回密码
 立即注册
搜索
查看: 961|回复: 0

29 سالہ اطالوی ماڈل کو 52 سالہ بوائے فرینڈ نے چاقو کے وار سے قتل کردیا

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 15:57:19 | 显示全部楼层 |阅读模式
  فوٹو: امریکی میڈیا  

اٹلی کی معروف ماڈل اور ریئلٹی ٹی وی اسٹار پامیلا جینینی کو اُس کے بوائے فرینڈ نے چاقو کے 24 وار کرکے قتل کردیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق  29 سالہ ماڈل کا اپنے 52 سالہ بوائے فرینڈ جیان لوکا سونچن سے گھر پر جھگڑا ہوا تھا، اس دوران اس نے جینینی کو چاقو کے وار کرکے قتل کردیا۔   
مس یونیورس کے مقابلے میں حصہ لینے والی روسی ماڈل کار حادثے میں ہلاک

مس یونیورس کے مقابلے میں حصہ لینے والی روسی ماڈل کسینیا ایلکزینڈروا کار حادثے میں ہلاک ہو گئیں۔   

پڑوسیوں نے جھگڑے کی آوازیں سننے کے بعد پولیس کو اطلاع دی، مگر پولیس کے پہنچنے سے پہلے ہی خاتون دم توڑ چکی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے جسم پر چاقو کے 24 سے زائد زخم پائے گئے۔ سونچن نے قتل کے بعد خودکشی کی کوشش میں اپنی گردن دو بار کاٹ لی، مگر اسے زندہ حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں وہ پولیس کی حراست میں زیر علاج ہے۔   
امریکا: آئرلینڈ کی فیشن ڈیزائنر کشتی میں مردہ پائی گئی

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، جبکہ فیشن ڈیزائنر کی موت کی وجہ پوسٹ مارٹم کے بعد سامنے آئے گی، جو کاؤنٹی میڈیکل ایگزامنر کرے گا۔   

پڑوسیوں کے مطابق انہوں نے ایک شخص کو جھگڑے سے پہلے اپارٹمنٹ میں داخل ہوتے دیکھا اور پولیس کو اطلاع دی، مگر وہ جینینی کو بچا نہ سکے۔

ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ جینینی اپنے بوائے فرینڈ سے تعلق ختم کرنے کا فیصلہ کر چکی تھی، جس کے باعث دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا۔

پولیس نے فلیٹ کو سیل کر کے فارنزک ٹیم کو تحقیقات کے لیے طلب کر لیا ہے۔ حکام یہ بھی جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ آیا دونوں ایک ہی اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر تھے یا نہیں۔

پامیلا جینینی ایک معروف ماڈل ہونے کے ساتھ ساتھ کاروباری خاتون بھی تھیں۔ وہ میلان میں ہائی فیشن مہمات کا حصہ رہ چکی تھیں۔

وہ ایک برانڈ کی مالک ہونے کے ساتھ رئیل اسٹیٹ کا بزنس بھی چلاتی تھیں، وہ 18 سال کی عمر میں اطالوی ٹی وی پر متعارف ہوئیں، گزشتہ سال وہ وینس فلم فیسٹیول کے ریڈ کارپٹ پر بھی دیکھی گئی تھیں۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-5 00:24 , Processed in 0.153025 second(s), 22 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表