找回密码
 立即注册
搜索
查看: 461|回复: 0

بھارت: 2 سال سے تنخواہ نہ ملنے پر سرکاری ملازم نے خودکشی کر لی

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 15:59:14 | 显示全部楼层 |阅读模式
  فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا  

بھارتی ریاست کرناٹک میں ایک سرکاری ملازم نے دو سال سے زائد عرصے تک تنخواہ نہ ملنے اور مسلسل ذہنی اذیت کے باعث پنچایت دفتر کے سامنے خودکشی کر لی۔  

بھارتی میڈیا کے مطابق خودکشی کرنے والے سرکاری ملازم کی شناخت چیکوسا نائیکا کے طور پر ہوئی ہے جو 2016ء سے ہونگنورو گرام پنچایت میں پانی سپلائی کے ملازم کے طور پر کام کر رہا تھا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ چیکوسا نائیکا کو گزشتہ 27 ماہ سے تنخواہ نہیں ملی تھی، اس نے کئی بار مقامی عہدیداروں سے تنخواہ کی ادائیگی کی درخواست کی اور حتیٰ کہ خراب صحت کے باعث استعفیٰ بھی جمع کروایا مگر متعلقہ حکام نے اس کی فریادوں کو نظر انداز کر دیا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازم نے خودکشی سے قبل ایک خط بھی چھوڑا ہے، چیکوسا نے خط میں تحریر کیا کہ پنچایت ڈیولپمنٹ آفیسر اور گرام پنچایت کے صدر مسلسل اسے ذہنی طور پر ہراساں کرتے رہے، اگر وہ چھٹی مانگتا تو اسے متبادل ڈھونڈنے کے لیے کہا جاتا اور روزانہ صبح آٹھ بجے سے شام چھ بجے تک دفتر میں موجود رہنے پر مجبور کیا جاتا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعے کے بعد پولیس نے متعلقہ عہدیداروں کے خلاف ایس سی/ایس ٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ ضلعی پنچایت کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے ڈیولپمنٹ آفیسر کو غفلت اور سروس رولز کی خلاف ورزی پر معطل کر دیا۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-5 02:31 , Processed in 0.146616 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表