找回密码
 立即注册
搜索
查看: 999|回复: 0

جنگ بندی، ہمسایہ ملک ایک دوسرے کی سرزمین کا احترام کریں گے، خواجہ آٓصف

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 15:59:58 | 显示全部楼层 |阅读模式
  
فائل فوٹو

وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان اور افغانسان کے درمیان جنگبندی معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ہمسایہ ملک ایک دوسرے کی سرزمین کا احترام کریں گے۔

جنگبندی معاہدے کے بعد ایکس پر اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی معاہدہ طے پاگیا ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ 25 اکتوبر کو استنبول میں دوبارہ وفود میں ملاقات ہوگی، ہم قطر اور ترکیے دونوں برادر ممالک کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔   
پاکستان اور افغانستان فوری جنگ بندی پر راضی ہوگئے

قطری وزارت خارجہ کے مطابق جنگ بندی کا فیصلہ دوحہ میں ہونے والے مذاکرات کے دوران ہوا۔   

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ پاکستان کی سرزمین پر افغانستان سے دہشت گردی کا سلسلہ فی الفور بند ہوگا۔ دونوں ہمسایہ ملک ایک دوسرے کی سرزمین کا احترام کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان فوری جنگ بندی پر راضی ہوگئے ہیں، قطری وزارت خارجہ نے جنگ بندی کی تصدیق کی۔

قطری وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کا فیصلہ دوحہ میں ہونے والے مذاکرات کے دوران ہوا۔ جنگ بندی پر اتفاق قطر و ترکیے کی ثالثی میں ہوا۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-5 06:18 , Processed in 0.108253 second(s), 21 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表