找回密码
 立即注册
搜索
查看: 245|回复: 0

پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ خلا میں روانہ

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 16:00:03 | 显示全部楼层 |阅读模式
  

پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ خلا میں روانہ کر دیا گیا۔

ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ ایچ ایس ون سیٹلائٹ چین سے خلا میں روانہ کیا گیا ہے۔

ترجمان اسپارکو کے مطابق اسپارکو کمپلیکس کراچی کے دفتر میں سیٹلائٹ کی روانگی کے مناظر دکھائے گئے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ سیلاب، لینڈ سلائیڈز اور دیگر قدرتی آفات کی پیشگوئی میں مدد دے گا، یہ سیٹلائٹ ماحولیاتی تبدیلیوں اور ارضیاتی خطرات کی بروقت نگرانی میں معاون ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ایچ ایس ون انفرا اسٹرکچر میپنگ اور شہری منصوبہ بندی کے لیے نئی راہیں کھولے گا، پاکستان کا یہ مشن قومی خلائی پالیسی اور وژن 2047 کا ایک اہم سنگِ میل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ رواں سال خلا میں بھیجا جانے والا یہ پاکستان کا تیسرا سیٹلائٹ ہے، اس سے قبل ای او ون اور کے ایس ون سیٹلائٹس کامیابی سے خلا میں بھیجے جاچکے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ دونوں سیٹلائٹس اس وقت خلا میں مکمل طور پر فعال ہیں، پاکستان کا خلائی پروگرام جدید ٹیکنالوجی اور ایپلی کیشنز کے نئے دور میں داخل ہو رہا ہے۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-5 06:20 , Processed in 1.285874 second(s), 32 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表