找回密码
 立即注册
搜索
查看: 681|回复: 0

بھارت: شوہر کے سامنے حاملہ بیوی کو قتل کر دیا گیا، حملہ آور بھی مارا گیا

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 16:00:35 | 显示全部楼层 |阅读模式
  
—فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارتی دارالحکومت دہلی میں شوہر کے سامنے اس کی حاملہ بیوی کو قتل کر دیا گیا، شوہر کے جوابی حملے میں ملزم بھی مارا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  وسطی دہلی کے رام نگر علاقے میں ناجائز تعلق کے جھگڑے نے 2 جانیں لے لیں۔

ایک 22 سالہ حاملہ خاتون کو اس کے آشنا نے سرِعام چھری کے وار کر کے  قتل کر دیا، جبکہ خاتون کے شوہر نے حملہ آور کو قابو کر کے مار ڈالا۔   
بھارت: انسٹاگرام پر محبت کے بعد شادی، شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا

بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں بیوی کو گلا گھونٹ کر قتل کرنے اور اسے حادثاتی موت قرار دینے کی کوشش کرنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔   

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ شالنی 2 بچیوں کی ماں تھی اور اس کا شوہر آکاش رکشہ ڈرائیور ہے جو شدید زخمی حالت میں اسپتال میں زیرِ علاج ہے۔

حملہ آور آشُو عرف شیلندر  ایک مقامی جرائم پیشہ شخص تھا جس کا شالنی سے تعلق تھا۔

ذرائع کے مطابق آشُو کا دعویٰ تھا کہ شالنی کے پیٹ میں اس کا بچہ ہے اور وہ اس بات پر برہم تھا کہ شالنی دوبارہ اپنے شوہر آکاش کے ساتھ رہنے لگی تھی۔

واقعہ گزشتہ رات پیش آیا جب شالنی اپنے شوہر کے ساتھ ماں سے ملنے قطب روڈ گئی، اچانک آشُو وہاں پہنچا اور آکاش پر چاقو سے حملہ کیا۔

آکاش نے خود کو اس حملے سے بچا لیا، جس پر حملہ آور آشُو نے آکاش کی بیوی شالنی پر حملہ کر دیا اور اس پر متعدد وار کیے۔   
بھارت: سرجن شوہر نے ڈاکٹر بیوی کو انجکشن دیکر قتل کردیا، 6 ماہ بعد گرفتار

مشرقی بنگلور میں مرنے والی جلد کی ڈاکٹر کارتیکا ریڈی کی موت کا معمہ آخر کار حل ہوگیا، پولیس نے خاتون کے شوہر اور جنرل سرجن ڈاکٹر مہندر ریڈی کو قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔   

آکاش نے بیوی کو بچانے کی کوشش کی تو وہ بھی زخمی ہو گیا، مگر اس نے ہمت کر کے آشُو سے چاقو چھین لیا اور اسے وار کر کے ہلاک کر دیا۔

پولیس کے مطابق  شالنی اور آشُو کو اسپتال پہنچایا گیا جہاں دونوں کو مردہ قرار دیا گیا، جبکہ آکاش کی حالت نازک ہے۔

پولیس نےمقتولہ شالنی کی والدہ شیلا کے بیان پر قتل اور اقدامِ قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-5 06:19 , Processed in 0.109266 second(s), 22 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表