找回密码
 立即注册
搜索
查看: 730|回复: 0

بھارت میں امریکی گلوکار ٹریوس اسکاٹ کو دورانِ کنسرٹ اسٹیج سے اترنا مہنگا پڑ گیا

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 16:00:49 | 显示全部楼层 |阅读模式
  
—تصاویر بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارتی دارالحکومت دہلی میں امریکی گلوکار ٹریوس اسکاٹ کے کنسرٹ میں بدنظمی دیکھنے میں آئی ہے۔

گزشتہ رات ہونے والے کنسرٹ میں گلوکار کو اسٹیج سے اترنا مہنگا پڑ گیا۔

واقعہ اس وقت پیش آیا جب اسکاٹ اسٹیج سے اتر کر مداحوں کے قریب پہنچے تاکہ ان سے براہِ راست ملاقات کر سکیں، اس دوران  مداحوں نے انہیں اپنی جانب کھینچنے کی کوشش کی، جس پر سیکیورٹی اہلکاروں نے فوری مداخلت کرتے ہوئے صورتِ حال پر قابو پایا۔  

جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں ہونے والے کنسرٹ میں بدنظمی کی ویڈیوز تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

خیال رہے کہ ٹریوس سکاٹ کا یہ کنسرٹ ان کے ’ورلڈ ٹور‘ کا حصہ ہے، جس کے لیے بھارت بھر کے مداح طویل عرصے سے بے تاب تھے۔

دہلی میں 2  روزہ شو ہفتے اور اتوار کو رکھا گیا ہے۔

سیکیورٹی انتظامات کے تحت تقریب میں 1,600 نجی سیکیورٹی اہلکار اور 1,200 سے 1,800 دہلی پولیس کے افسران تعینات کیے گئے۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-5 06:18 , Processed in 0.147837 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表