找回密码
 立即注册
搜索
查看: 950|回复: 0

اگر اسرائیل مشرقِ وسطیٰ میں ضم ہونا چاہتا ہے تو اسے فلسطینیوں کو ترقی کے مواقع فراہم کرنا ہوں گے: جیرڈ کشنر

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 16:01:48 | 显示全部楼层 |阅读模式
  ---فائل فوٹو  

غزہ جنگ بندی میں کردار ادا کرنے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کُشنر نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل مشرقِ وسطیٰ میں ضم ہونا چاہتا ہے تو اسے فلسطینیوں کو ترقی اور کامیابی کے مواقع فراہم کرنا ہوں گے۔

جیرڈ کُشنر نے امریکی میڈیا کو انٹرویو کے دوران کہا کہ ہم اسرائیلی قیادت کو جو سب سے اہم پیغام دینا چاہتے ہیں وہ یہ کہ اب جب جنگ ختم ہو چکی ہے تو اسرائیل کو مشرقِ وسطیٰ کے ساتھ بہتر تعلقات کے لیے فلسطینی عوام کی بہتری اور ترقی کے لیے کوئی راستہ تلاش کرنا ہوگا۔   
وینس، کشنر اور اسٹیو وٹکوف جنگ بندی بچانے اسرائیل روانہ

امریکی نائب صدر جی ڈے وینس، امریکی صدر کے نمائندے جیرڈ کشنر اور اسٹیو وٹکوف جنگ بندی بچانے کے لیے اسرائیل روانہ ہو گئے۔   

اُنہوں نے مزید کہا کہ ثالثوں کی جانب سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق اب تک حماس نیک نیتی کے ساتھ معاہدے پر عمل پیرا ہے اگرچہ یہ صورتحال کسی بھی وقت بدل سکتی ہے لیکن اس وقت حماس اپنے معاہدے پر عمل کرنے کی کوشش کرتی نظر آ رہی ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی اور امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اورجیرڈ کُشنرکا آج اسرائیل پہنچ رہے ہیں۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-5 07:06 , Processed in 0.108744 second(s), 22 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表