找回密码
 立即注册
搜索
查看: 65|回复: 0

اسرانی جی کی موت کی خبر سن کر میں غم سے نڈھال ہوں، اکشے کمار

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 16:02:27 | 显示全部楼层 |阅读模式
  فوٹو: ایکس :  اکشے کمار  

بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار اور کامیڈین گوردھن اسرانی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں اکشے کمار نے کہا کہ اسرانی جی کی موت کی خبر سن کر میں غم سے نڈھال ہوں۔ صرف ایک ہفتہ پہلے ہم فلم حیوان کے سیٹ پر ملے تھے اور انہوں نے مجھے بہت پیار سے گلے لگایا تھا۔ وہ بے حد نیک دل انسان تھے، ان کا مزاحیہ انداز واقعی بے مثال تھا۔

اکشے کمار نے کہا کہ ہیرا پھیری، بھاگم بھاگ، دے دنا دن، ویلکم اور اب ہماری آنے والی فلمیں بھوت بنگلہ اور حیوان ان سب میں ان کے ساتھ کام کرنے اور ان سے سیکھنے کا موقع ملا۔

بالی ووڈ ادکار نے کہا کہ گوردھن اسرانی کا جانا ہماری فلم انڈسٹری کیلئے ایک بہت بڑا نقصان ہے۔

اسرانی کے منیجر بابو بھائی تھیبا نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ سینئر اداکار نے ممبئی کے علاقے جوہو میں واقع نیدھی اسپتال میں آخری سانس لی۔ جس کے بعد انکی آخری رسومات ممبئی کے علاقے سانتا کروز کے کریماٹوریم میں ادا کی گئیں جہاں خاندان کے قریبی ارکان شریک ہوئے۔  

انھوں نے مزید بتایا کہ آسرانی کے لواحقین میں انکی بیوہ منجو اسرانی، بہن اور بھانجا شامل ہے، جبکہ ان کی کوئی اولاد نہیں تھی۔

اپنے 50 برسوں سے زیادہ طویل فلمی کیریئر کے دوران وہ ہندی سنیما کے معروف اور پسند کیے جانیوالے اداکاروں میں سے ایک تھے۔ وہ اپنی بے مثال پرمزاح اور جذباتی اداکاری کے لیے مشہور تھے۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-5 08:00 , Processed in 0.107971 second(s), 22 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表