找回密码
 立即注册
搜索
查看: 894|回复: 0

چاروں صوبائی سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی حکومتیں ٹی سی پی کی مقروض

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 16:03:03 | 显示全部楼层 |阅读模式
  فائل فوٹو

صوبائی حکومتوں سمیت مختلف ادارے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) کے 325 ارب 61 کروڑ روپے کے مقروض نکلے۔

دستاویز کے مطابق چاروں صوبائی سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی حکومتیں ٹی سی پی کی مقروض ہیں۔ یوٹیلیٹی اسٹورز، پاسکو، این ایف ایم ایل سمیت دیگر اداروں پر ٹی سی پی کے واجبات ہیں۔


سود کی مد میں 237 ارب 32 کروڑ اور اصل رقم 88 ارب 28 کروڑ روپے بنتی ہے۔

دستاویز سے معلوم ہوتا ہے کہ نیشنل فرٹیلائزر زمارکیٹنگ لمیٹڈ 126 ارب 78 کروڑ جبکہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے ٹی سی پی کو 110 ارب روپے ادا کرنے ہیں۔

وزارت صنعت و پیداوار نے ٹی سی پی کو 18 ارب 75 کروڑ روپے ادا کرنے ہیں جبکہ ٹی سی پی نے محکمہ خوراک پنجاب سے 17 ارب 59 کروڑ روپے وصول کرنے ہیں۔

دستاویز کے مطابق محکمہ خوراک خیبرپختونخوا نے ٹی سی پی کو 13 ارب 24 کروڑ روپے ادا کرنے ہیں، ٹی سی پی نے محکمہ خوراک سندھ سے 9 ارب59 کروڑ روپے وصول کرنے ہیں، محکمہ خوراک بلوچستان نے 9 ارب 50 کروڑ روپے ادا کرنے ہیں۔

دستاویز کے مطابق ٹی سی پی نے محکمہ خوراک گلگت بلتستان سے 6 ارب 72کروڑ، محکمہ خوراک آزاد کشمیر سے 2 ارب27 کروڑ روپے وصول کرنے ہیں۔

پاسکو 6 ارب 15کروڑ روپے کا مقروض ہے۔

واضح رہے کہ حکومتی فیصلوں کے تحت ٹی سی پی گندم، چینی اور یوریا سمیت دیگر اشیاء درآمد و برآمد کرتا ہے۔ صوبے اور مختلف ادارے درآمدی اشیاء کی اپنی ضروریات کے مطابق خریداری کرتے ہیں۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-5 09:00 , Processed in 0.144169 second(s), 23 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表