找回密码
 立即注册
搜索
查看: 297|回复: 0

بیلجیئم کے سابق وزیراعظم UNDP کے سربراہ ہونگے

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 16:04:08 | 显示全部楼层 |阅读模式
  

بیلجیئم کے سابق وزیراعظم الیگزینڈر ڈی کرو اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کے سربراہ ہوں گے۔

بیلجئین نیوز ایجنسی نے ذرائع سے اس خبر کی تصدیق کی ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے ڈی کرو کو اعلیٰ عہدے کے لیے تجویز کیا ہے، ان کی تقرری کے لیے ابھی بھی UNDP بورڈ سے باضابطہ منظوری اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اس کے بعد ووٹ درکار ہے۔  

ڈی کرو کے ترجمان نے کہا کہ “تعیناتی کے طریقہ کار کے لیے، جیسا کہ مناسب ہے، ہم اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے رجوع کر رہے ہیں۔“

اس موقع پر ان کی پارٹی اوپن وی ایل ڈی کے چیئرمین فریڈرک ڈی گچٹ نے اپنی پارٹی کے ساتھی کو مبارکباد دی۔  

انہوں نےکہا کہ“بے حد فخر ہے کہ بیلجیئم کا ایک لبرل اقوام متحدہ میں تیسرے اعلیٰ ترین عہدے پر فائز ہے، یہ آپ کی لگن، وژن اور قیادت کا ایک شاندار اعتراف ہے، آپ ہمارے ملک کے لیے اہم تھے اور اب آپ دنیا کے لیے اہم ہوں گے“ ۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-5 11:02 , Processed in 0.102259 second(s), 22 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表