找回密码
 立即注册
搜索
查看: 597|回复: 0

مقابلۂ حسن میں شریک حسینہ کو شرمندگی کا سامنا

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 16:05:06 | 显示全部楼层 |阅读模式
  — تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

تھائی لینڈ میں ہونے والے مس گرینڈ انٹرنیشنل 2025ء مقابلے کی تاج پوشی کی رات ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا، ایک امیدوار نے کسی اور کا نام اپنا سمجھ کر جشن منانا شروع کر دیا، جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق وائرل ویڈیو میں پاناما کی نمائندگی کرنے والی 31 سالہ اسامار ہیریرا کو دیگر 76 امیدواروں کے ساتھ اسٹیج پر موجود تھیں، جب کامیاب امیدواروں کے نام پکارے جا رہے تھے تو انہیں لگا کہ ان کا نام لیا گیا ہے، اس وقت وہ خوشی سے مکے لہراتی اور جشن مناتی آگے بڑھیں، تاہم چند سیکنڈ بعد ہی ہال میں خاموشی چھا گئی کیوں کہ دراصل جس خاتون کے نام کا اعلان کیا گیا تھا، وہ پیراگوئے کی سیسیلیا رومیرو تھیں۔

اسی وقت میزبان نے فوراً وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ معذرت! میں نے مس گرینڈ پیراگوئے کا نام پکارا تھا، ہال دنیا بھر سے مداحوں کے آنے کی وجہ سے بہت شور ہے جس کے باعث سننے میں غلطی ہوئی۔   
بھارت میں ناروا سلوک، عالمی مقابلہ حسن کی امیدوار دستبردار

دنیا بھر میں بھارت کے خواتین کے تحفظ، عزت اور آزادی کے جھوٹے دعوے بے نقاب ہوگئے   

یہ سن کر ہیریرا شرمندہ ہوتی ہوئی واپس اپنی جگہ چلی گئیں، جبکہ اصل فاتح سیسیلیا رومیرو اسٹیج کے سامنے آ کر اپنی فتح کا جشن منانے لگیں۔

یہ کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا، جہاں صارفین اسامار ہیریرا کا تمسخر اڑانے کے بجائے ان سے ہمدردی دکھانے کا مطالبہ کرتے نظر آ رہے ہیں۔

خود اسامار ہیریرا نے بعد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ غلطی سے ایسی چیزیں ہو جاتی ہیں، یہ بھی ایک غلطی تھی، یہ ایک مقابلہ ہے اور آپ کو ہارنا اور دوسروں کی کامیابی تسلیم کرنا سیکھنا چاہیے۔

آخر میں اس مقابلے کی فاتح فلپائن کی ایما ٹگلاؤ کو مس گرینڈ انٹرنیشنل 2025ء کا تاج پہنایا گیا۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-5 11:01 , Processed in 0.140982 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表