找回密码
 立即注册
搜索
查看: 781|回复: 0

روس پر پابندیاں لگانے کا یہ صحیح وقت ہے، ٹرمپ

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 16:05:28 | 显示全部楼层 |阅读模式
  

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ روس کی دو بڑی آئل کمپنیوں پر پابندیاں لگارہے ہیں، روس پر پابندیوں کا یہ صحیح وقت ہے، امید ہے پابندیاں پیوٹن کو معقول رویہ اختیار کرنے پر مجبور کریں گی۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے نیٹو سیکریٹری جنرل نے ملاقات کی اور میڈیا سے گفتگو بھی کی۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ پیوٹن سے ملاقات کرنا مناسب نہیں لگا، اس لیے ملاقات منسوخ کردی، پیوٹن سے بات کسی نتیجے تک نہیں پہنچتی،  روس یوکرین جنگ میں ہر ہفتے ہزاروں اموات ہورہی ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ یوکرین جنگ کے خاتمے سے متعلق صدر شی جن پنگ سے بات کریں گے۔

ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یوکرین امریکا کے نہیں یورپی میزائل روس کیخلاف استعمال کررہا ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ منشیات کے خلاف کارروائیوں کے لیے اختیار حاصل ہے۔  

انہوں نے کہا کہ امید ہے روسی تیل پر عائد پابندیاں زیادہ عرصے تک برقرار رکھنے کی ضرورت نہ پڑے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ روس یوکرین جنگ بائیڈن دورمیں شروع ہوئی جسے روکنےکی کوشش کررہا ہوں۔

ٹرمپ نے ایک بار پھر بتایا کہ بھارت نے روس سے تیل نہ خریدنے کی یقین دہانی کرائی ہے، میراخیال ہے چینی صدرشی روسی صدر پیوٹن پر بڑا اثر رسوخ رکھتے ہیں۔

اس موقع پر نیٹو سیکریٹری جنرل نے کہا کہ روس پر مزید پابندیوں کا مقصد صدر پیوٹن پر جنگ بندی کیلئے دباؤ ڈالنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت روس یوکرین امن منصوبہ مذاکرات کی میز پر نہیں ہے۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-5 11:01 , Processed in 0.145583 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表