找回密码
 立即注册
搜索
查看: 565|回复: 0

جنوبی کوریا: خاتون نے کاکروچ کو مارنے کی کوشش میں عمارت کو آگ لگا دی

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 16:05:41 | 显示全部楼层 |阅读模式
  — فائل فوٹو

جنوبی کوریا کے شمالی شہر آسان میں پیش آنے والے عجیب و غریب واقعہ نے سب کی توجہ حاصل کرلی۔

خاتون نے کاکروچ کو مارنے کی کوشش میں اپنے اپارٹمنٹ کی عمارت کو آگ لگا دی جبکہ ایک پڑوسی کی جان چلی گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 20 سالہ خاتون نے کاکروچ کو جلانے کے لیے فلیم تھروور (آگ بھڑکانے والا آلہٰ) کا استعمال کیا جس سے گھریلو سامان میں آگ لگ گئی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

عمارت میں لگنے والی آگ سے پانچویں منزل پر رہائش پذیر 30 سالہ چینی خاتون نے اپنی جان بچانے کی خاطر کھڑکی سے چھلانگ لگا دی، لیکن جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔  

مذکورہ خاتون اپنے شوہر اور 2 ماہ کے بچے کے ساتھ رہتی تھی، آگ لگنے کی صورت میں جب عمارت سے نکلنے کے راستے بند ہوئے تو اس جوڑے نے کسی طرح اپنے بچے کو کھڑکی سے باہر ملحقہ بلاک میں ایک پڑوسی کے حوالے کر دیا جبکہ شوہر محفوظ مقام پر چڑھنے میں کامیاب ہو گیا اور خاتون اس کوشش میں ناکام ہوگئی۔

عمارت کے دیگر متعدد رہائشی بھی اس حادثے میں زخمی ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ غفلت برتنے اور آگ لگانے پر ذمہ دار خاتون کے ورانٹ گرفتاری لینے کی درخواست کر رہے ہیں۔ خاتون پر حادثاتی طور پر آگے لگانے اور ان کی غفلت سے ایک شخص موت سے متعلق دفعات عائد ہو سکتی ہیں۔

پولیس کے مطابق خاتون کا کہنا تھا کہ کاکروچ کو مارنے کی خاطر فلیم تھروور کا استعمال کیا، اس سے قبل بھی یہ طریقہ آزما چکی ہیں لیکن اس بار گھر کے دیگر سامان کو آگ لگ گئی۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-5 13:01 , Processed in 0.152349 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表