找回密码
 立即注册
搜索
查看: 316|回复: 0

آئی ایم ایف کا گندم پالیسی میں کم از کم امدادی قیمت مقرر کرنے پر اعتراض

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 16:05:51 | 显示全部楼层 |阅读模式
  —فائل فوٹو

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے گندم پالیسی میں کم از کم امدادی قیمت مقرر کرنے پر اعتراض عائد کر دیا۔

ذرائع وزارت فوڈ کے مطابق گندم پالیسی کی منظوری کے بعد آئی ایم ایف نے وزارت فوڈ کو خط لکھ کر آگاہ کیا، آئی ایم ایف نے گندم پالیسی کے خدوخال بھی وزارت فوڈ سے طلب کیے۔

وزارت فوڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے گندم پر کم ازکم امدادی قیمت پر تحفظات کو دور کر دیا ہے،  امدادی قیمت فکس نہیں کی گئی، آگے سمجھنے میں غلطی ہوئی، آئی ایم ایف نے بھی اس لیے اعتراض اٹھایا کہ شاید امدادی قیمت فکس ہوئی ہے۔   
قومی گندم پالیسی کی منظوری، امدادی قیمت 3500 روپے فی من مقرر

اسلام آبادحکومت نے گندم قومی پالیسی 2025-26 کی منظوری...   

آئی ایم ایف کو دیے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ کم از کم امدادی قیمت کی بجائے انڈیکیٹو قیمت کا تعین کیا گیا ہے، امریکا کی انٹرنیشنل ہارڈ ریڈ گندم کی قیمت کو دیکھتے ہوئے انڈیکیٹو پرائس نکالی گئی۔

ذرائع وزارت غذائی تحفظ نے کہا کہ آئی ایم ایف کے اعتراضات وزیراعظم ہاؤس کے ساتھ بھی شیئر کیے گئے، امریکا کی انٹرنیشنل ہارڈ ریڈ گندم کی قیمت 238 ڈالر فی ٹن ہے، انٹرنیشنل ہارڈ ریڈ گندم کی قیمت پر کراچی میں لینڈنگ اخراجات شامل کر کے اندازہ لگایا گیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ کراچی سے درآمد شدہ گندم ملتان لائے جانے کے اخراجات بھی شامل کیے گئے، درآمدشدہ گندم ملتان لانے پر اخراجات نکال کر 3500 روپے فی من قیمت کا اندازہ لگایا گیا ہے۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-5 12:06 , Processed in 0.103826 second(s), 22 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表