找回密码
 立即注册
搜索
查看: 727|回复: 0

چیف آف دی ایئر اسٹاف، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا رومانیہ کا سرکاری دورہ

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 16:06:15 | 显示全部楼层 |阅读模式
  

چیف آف دی ایئر اسٹاف، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے رومانیہ کا سرکاری دورہ کیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر)  کے مطابق ایئر چیف نے رومانیہ کے اسٹیٹ سیکریٹری آف ڈیفنس ایڈورڈ باچائیڈ اور چیف آف ڈیفنس جنرل گیورگیتا ولاد سے ملاقات کی۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ نے مشترکہ چیلنجز کے مقابلے میں مضبوط دوطرفہ فوجی شراکت داری کے عزم کا اعادہ ہے اور باہمی پیشہ ورانہ ترقی کے لیے تعاون اور عملی ہم آہنگی کے نئے مواقع تلاش کرنے پر بھی زور دیا۔

رومانیہ کے اسٹیٹ سیکریٹری دفاع نے پاک فضائیہ کے شاندار جنگی کارناموں اور عملی مہارت کو سراہا۔








اس موقع پر ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا کہنا تھا کہ پاکستان رومانیہ کے ساتھ اپنے مضبوط سفارتی اور دفاعی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، یہ تعلقات علاقائی امن و سلامتی سے متعلق اہم معاملات پر یکساں مؤقف پر مبنی ہیں۔

اِن کا مزید کہنا تھا کہ پاک فضائیہ اس شراکت کو مزید گہرا کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق رومانیہ کے اسٹیٹ سیکریٹری نے پاک فضائیہ کے وسیع عملی تجربات سے استفادہ کی خواہش کا اظہار کیا۔

چیف آف ڈیفنس رومانیہ نے پاک فضائیہ کے پیشہ ورانہ معیار اور صلاحیتوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور دوطرفہ تعاون کی مضبوطی کے لیے مشترکہ مشقوں کی خواہش کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف ڈیفنس رومانیہ نے تربیتی تبادلوں، پیشہ ورانہ ترقی کے پروگرامز کے فروغ کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ایئر چیف مارشل کا یہ دورہ پاکستان اور رومانیہ کے دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-5 14:29 , Processed in 0.153336 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表