找回密码
 立即注册
搜索
查看: 975|回复: 0

ملتان سلطانز کو نوٹس کیوں جاری کیا گیا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 16:06:25 | 显示全部楼层 |阅读模式
  —فائل فوٹو

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز کو نوٹس جاری کرنے کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔

ذرائع کے مطابق فرنچائز ملتان سلطانز کو 10 سالہ معاہدے کی شقوں کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ فرنچائز نے نوٹسز کا تسلی بخش جواب نہ دیا تو اسے معاہدے کی منسوخی کا سامنا کرنا پڑے گا، فرنچائز مالکان کو بلیک لسٹ ہونے کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔

فرنچائز نے پی ایس ایل 10 سے قبل ہی مہم چلانا شروع کر دی تھی، فرنچائز مالک نے سوشل میڈیا انٹرویوز اور پوڈکاسٹس میں لیگ کی شہرت کو نقصان پہنچانے کی مہم چلائی تھی، یہ مہم چلانے کا مقصد لیگ کو ویلو ایشن سے قبل ڈی ویلیو کرنا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی ویلیو کرنے کا مقصد اگلے 10 برس کے لیے ویلیو ایشن کو کم کرنا تھا، پی ایس ایل پاکستان کا ایک بڑا برانڈ ہے، کون اپنے برانڈ کو خود نقصان پہنچا سکتا ہے؟

فرنچائز نے پبلک میں تنقید کی لیکن کبھی تحریری طور پر پی سی بی کو تجاویز نہیں دیں، فرنچائز نے معاہدے کی 2 سب سے بڑی خلاف ورزیاں کیں، تمام فرنچائزز نے معاہدے پر دستخط کیے ہیں کہ ایسی تنقید نہیں کی جائے گی جس کا لیگ پر منفی اثر پڑے۔

فرنچائز نے لیگ کی شہرت کو نقصان نہ پہنچانے کے معاہدے کی خلاف ورزی کی، فرنچائز مالک نے اپنے کھلاڑیوں کو مخالف کھلاڑیوں کے ہیلمٹ پر بال مارنے کی ترغیب دی، ترغیب دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر لگائی گئی جس میں 1 ہزار ڈالرز انعام دینے کا کہا گیا۔

ذرائع کے مطابق ویلیو ایشن جب مکمل ہونے کے قریب ہے تو ایسا رویہ فرنچائز کی جانب سے ناقابلِ برداشت ہے، فرنچائز نے تاخیری حربے کے طور پر ویلیو ایشن کمپنی سے تعاون بھی نہ کیا، پی سی بی کی جانب سے نوٹس میں فرنچائز کو ان تمام شقوں کی خلاف ورزی کا بتایا گیا ہے، پی ایس ایل ویلیو ایشن اگلے چند روز میں مکمل کر لی جائے گی۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-5 14:30 , Processed in 0.158856 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表