找回密码
 立即注册
搜索
查看: 901|回复: 0

کینیڈا: اونٹاریو میں محمود اختر کا تحریر کردہ اسٹیج ڈرامہ دستک پیش کیا گیا

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 16:06:30 | 显示全部楼层 |阅读模式
  

کینیڈا میں اونٹاریو سینئرز فورم کے زیرِ اہتمام اولڈ ہومز کے موضوع پر معروف اداکار محمود اختر کا تحریر کردہ اسٹیج ڈرامہ “دستک“ ملٹن شہر کے فرسٹ اونٹاریو آرٹس سینٹر میں پیش کیا گیا۔

ڈرامے کی کہانی مختلف کمیونٹیز کے اُن بزرگوں کے گرد گھومتی ہے جنہیں ان کی اولاد اولڈ ہومز میں چھوڑ جاتی ہے۔ ڈرامے کے ہدایت کار اور اداکار محمود اختر کے مطابق ڈرامے میں بزرگوں سے روا رکھے گئے رویوں کو تین ایکٹس میں پیش کیا گیا ہے جس میں مزاح سے زیادہ سنجیدگی اور سماجی حقیقتوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔

اونٹاریو سینیئرز فورم کے عہدیداران خواجہ خورشید انور، ڈاکٹر فائق بلال اور ڈاکٹر انجم نے بتایا کہ جنوبی ایشیائی ثقافت میں خاندانی نظام مضبوط سمجھا جاتا ہے جبکہ مغربی معاشروں میں اولڈ ہومز کا رجحان عام ہے، انھوں نے کہا کہ جب ہمارے اپنے لوگ بزرگوں کو اولڈ ہومز میں چھوڑ دیتے ہیں تو یہ ہمارے لیے ایک سماجی المیہ کی حیثیت رکھتا ہے۔

ڈرامے کی نمایاں کاسٹ میں محمود اختر، ظفر شاہ، عرفان ملک، علی نقوی، وہاج خان، عائشہ ملک، اظفر طاہر، مریم خدیجہ اور انیلہ شامل تھیں۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-5 12:05 , Processed in 0.173964 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表