找回密码
 立即注册
搜索
查看: 707|回复: 0

نیتن یاہو کو غزہ میں حملوں سے روکا، ایسا نہ کرتا تو یہ سلسلہ سالوں چلتا رہتا، ٹرمپ

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 16:06:39 | 显示全部楼层 |阅读模式
  فائل فوٹو۔

امریکی صدر ڈونلد ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو غزہ میں حملوں سے روکا ہے، اگر ایسا نہ کرتا تو شاید یہ سلسلہ سالوں تک چلتا رہتا۔

امریکی جریدے کو انٹرویو میں صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انہوں نے نیتن یاہو کو کہا کہ آپ انفرادی لڑائی تو لڑسکتے ہیں لیکن دنیا سے نہیں، دنیا آپکے خلاف ہے اور اسرائیل دنیا کے مقابلے میں بہت چھوٹی جگہ ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ قطر پر اسرائیلی حملہ غلط حکمت عملی تھی اور اس نے اسرائیل پر کافی دباؤ ڈالا کہ وہ جنگ بندی پر راضی ہوجائے۔   
مقبوضہ مغربی کنارہ ضم کیا تو اسرائیل امریکا سے اپنی حمایت کھو دے گا: صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارہ اسرائیل میں ضم ہو ایسا نہیں ہو گا، اگر ایسا ہوا تو اسرائیل امریکا سے اپنی حمایت کھو دے گا۔   

صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے امیر قطر کو بتایا قطر پر اسرائیلی حملہ ان چیزوں میں سے ایک تھا جس نے ہمیں اکٹھا کیا۔

انکا مزید کہنا تھا کہ سوچ رہا ہوں کہ فلسطینی رہنما مروان برغوثی کی رہائی کیلئے اسرائل پر دباؤ ڈالوں یا نہیں۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مستقبل میں کسی وقت غزہ کی پٹی کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں اور خیال ہے کہ سعودی عرب سال کے آخر تک ابراہیمی معاہدے میں شامل ہو جائے گا۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-5 12:05 , Processed in 0.152632 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表